سپارکو ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوگی، سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر سپارکو کمپلیکس کراچی میں لائیو دکھائے جائیں گے، سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خلائی پروگرام نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر لانچ ہوگا۔سپارکو ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوگی، سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر سپارکو کمپلیکس کراچی میں لائیو دکھائے جائیں گے، سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس سے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی ممکن ہوگی، سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا، گلیشیئرز اور جنگلات کی نگرانی سے آفات کا انتظام بہتر ہوگا۔ سپارکو ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اور قومی منصوبوں کو جغرافیائی ڈیٹا سے معاونت فراہم کرے گا، ماحولیات اور وسائل کے بہتر انتظام میں مددگار ثابت ہوگا، سیٹلائٹ کا انضمام پی آر ایس ایس-1 اور ای او-1 کے ساتھ کیا جائے گا، منصوبہ سپارکو کے ویژن 2047ء اور قومی خلائی پالیسی کے مطابق ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیٹلائٹ کی لانچنگ

پڑھیں:

مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔  

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔ 

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں