خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ناسا کا اگلا انسانی خلائی مشن رواں ہفتے جمعرات کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہونے والا ہے جس کی قیادت ایک باہمت امریکی خاتون خلا باز زینا کارڈمین کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع
مشن میں شامل 4 رکنی بین الاقوامی ٹیم ہفتہ کے روز فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی ’ڈریگن انڈیور‘ کے ذریعے خلا کا سفر طے کرے گی۔
ناسا کی تربیت یافتہ خلا باز اور اس مشن کی سربراہ زینا کارڈمین نے فلوریڈا میں لینڈنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب سب کچھ حقیقت لگنے لگا ہے۔ یہ ایک ایسا ہفتہ ہے جب ہر دن کے ساتھ خلا کی جانب ہمارا سفر زیادہ سچا محسوس ہوگا۔
ان کے ساتھ ناسا کے تجربہ کار خلا باز مائیک فنکے مشن پائلٹ کی حیثیت سے شامل ہیں۔ فنکے نے ماضی میں اسپیس شٹل Endeavour پر سفر کیا تھا اور اب وہ ’ڈریگن انڈیور‘ میں سفر کو ایک نئی مہم سے تعبیر کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ میرے لیے ایک اور موقع ہے کہ میں انڈیور نامی گاڑی میں خلا جا رہا ہوں‘۔
مزید پڑھیے: اپالو 7 کے آخری زندہ بچ جانیوالے خلاباز 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
مشن میں جاپانی خلائی ایجنسی JAXA سے تعلق رکھنے والے ماہر کیمیا یوی اور روس کی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے خلا باز اولیگ پلاٹونوف بھی شامل ہیں۔ یہ ٹیم خلا میں موجود Expedition 73 کے عملے کے ساتھ مل کر سائنسی تحقیق، مائیکروگریویٹی تجربات اور دیگر خلائی سرگرمیوں میں شرکت کرے گی۔
اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اسپیس ایکس کی راکٹ فالکن 9 کے ذریعے ڈریگن گاڑی کو زمین کے نچلے مدار (Low Earth Orbit) میں بھیجا جائے گا جہاں سے یہ گاڑی 2 اگست کو آئی ایس ایس پر کامیابی سے ڈاک کرے گی، بشرطِ پرواز وقت پر ہو۔ ’ڈریگن انڈیور اسپیس ایکس کی وہ گاڑی ہے جو اب تک ان کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار خلا میں استعمال کی جا چکی ہے۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانگی کے لیے ناسا مشن تیار
انڈیور نام دراصل برطانوی نیوی کے اس جہاز سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے جس پر کیپٹن جیمز کُک نے 18ویں صدی میں جنوبی بحرالکاہل کی مہمات کیں۔
مشن کی کامیابی سے نہ صرف خلائی تحقیق کو تقویت ملے گی بلکہ خواتین کی خلا میں قیادت اور بین الاقوامی تعاون کو بھی ایک نئی سمت ملے گی۔ زینا کارڈمین کا یہ کردار نوجوان خواتین کے لیے ایک نئی امید بن کر ابھرا ہے جو سائنس، خلائی تحقیق اور قیادت کے میدان میں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا چاہتی ہیں۔
اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو آنے والے دنوں میں یہ ٹیم خلائی اسٹیشن پر اپنے سائنسی مشنز کی تکمیل کے بعد اگلی ٹیم (Expedition 74) کے ذریعے واپس زمین پر لوٹے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خلاباز زینا کارڈمین زینا کارڈمین ناسا ناسا ڈریگن انڈیور ناسا مشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خلاباز زینا کارڈمین زینا کارڈمین ناسا ڈریگن انڈیور زینا کارڈمین بین الاقوامی خلا باز خلا میں کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ
ویب ڈیسک :پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سیٹلائٹ چین کے شیچانگ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی اور ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔ سیٹلائٹ سی پیک، علاقائی منصوبہ بندی اور قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
یہ سیٹلائٹ نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور جغرافیائی خطرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔
یہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔
ترجمان اسپارکو کے مطابق اس وقت پاکستان کے 5سیٹلائٹ خلاء میں موجود ہیں۔