پی ٹی آئی نے 5اگست کو ایف9پارک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ کو درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ،پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ایف9پارک میں کارکنوں کا کنونشن منعقد کرنے کی اجازت مانگ لی۔

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع اسلام آباد ملک عامر کے مطابق کنونشن کا نوٹیفیکیشن جاری ہو جکاہے،جلسہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا، اجتماع پرامن ہوگا، تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو متحرک کرنے کا منصوبہ۔

قیادت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی گئی کہ جلسے میں انتظامیہ سے مکمل تعاون ، عوامی تحفظ اور قوانین کا خیال رکھا جائے گا، اجازت نامہ جلد جاری کیا جائے، جلسے کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراحتجاج کیس ، علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم احتجاج کیس ، علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کچھ لوگ سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں ، سزائوں کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، بیرسٹر گوہر عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت درجنوں رہنما سزا یافتہ؛ پی ٹی آئی کےکتنے ایم این اے اور سینیٹرز نااہل ہوں گے؟تفصیلات سب.

.. نو مئی مقدمات کا فیصلہ: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 برس قید، فواد چوہدری بری راولپنڈی : غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ کو اسلام آباد پی ٹی آئی کی اجازت

پڑھیں:

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، اسلام آباد کی ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل اسلام آباد کے ہوٹل نے بکنگ کیسنل کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ٹیولپ ہوٹل میں آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی تھی لیکن انتظامیہ نے بُکنگ منسوخ کر کے ہوٹل کو تالے لگوا دیئے، جس کے بعد حزب اختلاف اتحاد کے رہنما ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے اور اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ہے لیکن آج ہر صورت اے پی سی ہوگی، حافظ عاصم منیر آپ اور آپ کی ریجیم اس بات کا کیا جواب دے گی؟ لوگوں کے چھوٹے چھوٹے بچے مر رہے ہیں، ہم سب مسلمان خدا کو ماننے والے ہیں، کیا آپ قیامت پر یقین رکھتے ہیں؟۔

(جاری ہے)

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ اسی شاہراہِے دستور پر عمران خان کے دور میں جب پی ڈی ایم آ کر جلسے احتجاج کانفرنس کرتی تھی تو میں تب سب سے آگے ہوتا تھا، ہم نے کسی ایک بھی پروگرام کی اجازت نہیں لی تھی اور نہ ہی ہمیں پولیس نے کبھی تنگ کیا تھا، اس وقت کی طرح اب بھی ہمیں کانفرنس کرنے دی جائے، 2024ء کا الیکشن خاموش انقلاب تھا مینڈیٹ چوری کیا گیا بدترین دھاندلی کی گئی سندھ میں کرپشن پچھلے 50 سال کی تاریخ کی سب سے زیادہ ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ہی طرز کی غلامی میں دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سیاست، جمہوریت اور تمام آئینی جدوجہد کو دیوار سے لگا یا جارہا ہے، لاپتہ زندہ افراد جو غائب کر دیئے گئے ہیں ان کے خاندان بلک رہے ہیں، ان کی آواز کو سننا چاہیئے، یہ عیاشیاں، مفت خوری اور قومی خرانے پر جو لوٹ مار ہے یہ عوام پر ایک عذاب بنی ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا حق ہے کہ وہ کانفرنس کریں لیکن یہاں جمہوری حق استعمال کرنے سے اپوزیشن کو روکا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی جلسے کیلئے اجازت کی درخواست، رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیا
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 5 اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
  • پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان، اجازت بھی مانگ لی
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
  •  پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی   
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، اسلام آباد کی ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی
  • قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتار