پی ٹی آئی کو 9 مئی یا 26 نومبر برپا کرنیکی اجازت نہیں دینگے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام آبادآئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی، پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کرکے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔ان کا کہنا تھا اگر بانی پی ٹی ائی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا موقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، انہیں اس کی اجازت ہو گی، اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ 9 مئی یا 26 نومبر پھر برپا کرے تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاک بھارت جنگ کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی کی نا اب ڈوب چکی ہے، بیانات دے کر نریندرمودی اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں، پاک فوج اور قوم نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملائی اور وہ رل گیا۔ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی عالمی سطح پر رل گیا، جس سے گلے ملتا ہے وہ گلے نہیں ملتے، کسی کو ہاتھ ملاناچاہتا ہے وہ ہاتھ نہیں ملاتے، نریندر مودی اب بین الاقوامی مذاق بن چکا ہے، نریندرمودی کی باتوں کو اب سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی میڈیا اور فوج خود کہہ رہی ہے کہ جہاز گرے، اب نریندر مودی کو بھی مان لینا چاہیے، نریندر مودی کا سورج غروب ہو چکا اور سیاسی ساکھ ختم ہو چکی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑی طاقتوں کی جانب سے فلسطینیوں پر قحط نازل کیا گیا، اب ان کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، جس طرح غزہ کے بچوں کو بھوکا مارا جا رہا ہے یہ انسانیت کے لیے قابل شرم ہے، بھوک، قحط اور افلاس سے جو لوگ مارے جا رہے ہیں ان کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا برطانیہ اور فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا بہت اہم نکتہ ہے، برطانیہ پر یہ قرض ہے کیونکہ یہ اسرائیلی ریاست برطانیہ نے بنائی ہے، 1921 میں جو ڈیکلریشن آیا تھا اس کی سازش برطانیہ نے خود کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ فلسطینی قوم کے اوپر اپنا قرض اتارے، اب وقت ہیکہ ماضی میں جو گناہ اور جرم برطانیہ نے کیے، وہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہو، برطانیہ فلسطینیوں کے ساتھ کیے گئے مظالم کا ازالہ کرے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا خواجہ آصف مودی کی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
برطانیہ میں کسی کو رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا: کیئر اسٹارمر
لندن: برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کسی کو سڑکوں پر اس کے رنگ یا پس منظر کی بنیاد پر خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، لیکن کسی کو پولیس پر تشدد کرنے یا رنگ و نسل کی وجہ سے ڈرانا برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے، اور اسے تشدد یا تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔
یہ بیان لندن میں ہفتے کے روز دائیں بازو کے اینٹی امیگریشن مارچ کے بعد سامنے آیا، جس دوران 2 پولیس افسر زخمی اور 25 مظاہرین گرفتار ہوئے تھے۔