شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کی 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل آباد کی سیاست سے کیا تعلق؟
شیخ رشید احمد کا اپنے بتیجھے شیخ راشد شفیق کی فیصل آباد میں نو مئی کے کیسوں پر سزا ؤں پر رد عمل pic.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2025
شیخ رشید نے کہا کہ یہ زہر بھری سیاست اس لیے شروع ہوئی ہے کہ 4 مہینے میں فیصلہ کرنا ہے، ہم نے رات کو بھی کوشش کی کہ بحث ہوجائے۔ ’میں اربابِ اختیار سے درخواست کرتا ہوں کہ انصاف کیا جائے، انصاف رسوا ہورہا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: آج جمہوریت کے لیے ایک افسوس ناک دن ہے، تحریک انصاف کا پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر ردعمل
انہوں نے کہا کہ انصاف ٹکا ٹوکری ہوگیا ہے کہ ایک نوجوان جس کا بیٹا معذور ہے اور وہ وہاں موجود بھی نہیں ہے، اس کو 2 کیسز میں آپ نے 10، 10 سال سزا دے دی ہے، یہ سراسر زیادتی ہے، انصاف کیا جائے، ملک میں انصاف ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو سنائی گئی سزا سراسر ناانصافی ہے، میں خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑا ہوکر حلفاً یہ بیان دیتا ہوں کہ راشد شفیق کا فیصل آباد کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں، وہ بے گناہ ہے، نہ وہ وہاں موجود تھے، نہ ان کی موجودگی کی کسی نے شہادت دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط، 9 مئی کے مقدمات میں عدلیہ کے کردار پر سوالات اٹھا دیے
شیخ رشید نے کہا کہ انتقام کی ایک حد ہوتی ہے، براہِ مہربانی راشد شفیق کی سزاؤں پر ازسرِ نو غور کیا جائے اور ان کی سزائیں معاف کی جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9مئی کیسز we news انسداد دہشتگردی عدالت پی ٹی آئی راشد شفیق شیخ رشید عمران خان۔ عوامی مسلم لیگ فیصل آبادذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 9مئی کیسز انسداد دہشتگردی عدالت پی ٹی ا ئی راشد شفیق عوامی مسلم لیگ فیصل ا باد مقدمات میں فیصل آباد راشد شفیق نے کہا کہ مئی کے کی سزا
پڑھیں:
غلطی نہیں کی تو جرمانہ نہیں لگے گا، تصدیق کے بعد چالان معاف ہونگے، آئی جی سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جن شہریوں کو غلط ٹریفک چالان موصول ہوئے ہیں، وہ سہولت مراکز پر جاکر تصدیق کے بعد اپنے چالان منسوخ یا معاف کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس شہری کی غلطی نہ ہو، اسے کسی بھی صورت جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی اور اس جرم میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مو ¿ثر اقدامات کر رہی ہے۔
آئی جی سندھ کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پر پہلا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈی جی سیف سٹی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے نظام کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جسے شہریوں کی جانب سے مثبت ردِعمل حاصل ہو رہا ہے۔ اجلاس میں کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے قیام کو ضروری قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان کے نظام کو دیگر اضلاع میں بھی مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔
افسران نے تجویز دی کہ جب تک سیف سٹی منصوبہ مکمل طور پر فعال نہیں ہوتا، اس دوران شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر نصب سرکاری کیمروں کے ذریعے یہ نظام نافذ رکھا جائے۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کا مقصد شہریوں کو شفاف سہولت فراہم کرنا، ٹریفک حادثات میں کمی اور شہری نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔