اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز
چکوال(سب نیوز)سابق صدر ایف پی سی سی آئی و آئی سی سی آئی ملک زبیر، سابق چیئرمین فاونڈر گروپ و سابق صدر آئی سی سی آئی خالد اقبال ملک، یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری،سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری اور سابق صدر چکوال چیمبر وقار بختاوری پر مشتمل اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد نے چکوال چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی قاضی محمد اکبر کی وفات پرچکوال میں ان کے بھائی قاضی محمد اشرف اور صاحبزادے قاضی عثمان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی پڑھی۔ اور قاصی محمد اکبر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زبیرملک نے کہا کہ قاضی محمد اکبر مرحوم کاروباری برادری کے ایک مخلص، جرات مند اور باوقار لیڈر تھے، جنہوں نے چکوال میں تجارت کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔ ان کا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔
خالد اقبال ملک نے کہا کہ قاضی محمد اکبر ایک وژنری اور دیانتدار شخصیت تھے جنہوں نے کاروباری برادری کو منظم کرنے اور چیمبر کو فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہم سب ان کی خدمات کے مقروض ہیں۔ظفر بختاوری نے کہا کہ قاضی محمد اکبر نہ صرف ایک مضبوط منتظم تھے بلکہ ایک مشفق دوست بھی تھے۔ ان کے انتقال سے چکوال کی بزنس کمیونٹی ایک رہبر سے محروم ہو گئی ہے ،چکوال چیمبر بنانے اور اسے ترقی دینے میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے ،ہم کاروباری برادری کیلئے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔احسن بختاوری اور وقار بختاوری نے کہا کہ قاضی اکبر جیسی شخصیات کا دنیا سے چلے جانا صرف ان کے اہل خانہ کے لیے نہیں، بلکہ پورے کاروباری طبقے کے لیے صدمے کی بات ہے۔ ہم قاضی عثمان اور قاضی اشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر مرحلے پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر قاضی محمد اشرف نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی مرحوم نے ہمیشہ اصولوں اور ایمانداری سے زندگی گزاری، اور آج بزنس کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد کی طرف سے اظہارِ تعزیت ان کے کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قاضی عثمان نے کہا کہ والد گرامی کی جدائی ہمارے لیے ایک ناقابلِ بیان دکھ ہے، لیکن ان کی دی گئی تربیت اور نام ہماری راہنمائی کرتا رہے گا۔ ہم ان تمام شخصیات کے بے حد شکر گزار ہیں جو آج اس دکھ کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔وفد میں آئی سی سی آئی کے ایگیزیکٹو ممبران ملک محسن خالد،راجہ نوید ستی،ملک عبدالعزیز، نثار مرزا، بابر چوہدری، امتیاز عباسی، اسد عزیز، خالد چوہدری، زاہد قریشی، شاہ فیصل، چوہدری اشرف، ملک ندیم اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر چکوال کی بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں جن میں صدر چکوال چیمبر عامر نجیب بھٹہ، سینئیر نائب صدر ریاض فاروقی ،سابق صدورخواجہ عارف، خرم کامران،چوہدری شہزاد سعادت،خواجہ نذیر سلطان ، ملک حفیظ انجم، ، میاں خاور، ملک غلام مرتضی، ملک غلام حر ودیگر بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال پی ٹی آئی نے 5اگست کو ایف9پارک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ کو درخواست احتجاج کیس ، علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کچھ لوگ سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں ، سزائوں کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، بیرسٹر گوہر نو مئی مقدمات کا فیصلہ: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 برس قید، فواد چوہدری بریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد اکبر مرحوم قاضی محمد اکبر اسلام آباد شخصیات کے
پڑھیں:
حریت کانفرنس کشمیر یوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے، غلام محمد صفی
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کنوینر کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران حریت کانفرنس کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دے کر کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حریت کانفرنس” ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حق خوداردیت کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔ ذرائٰع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران حریت کانفرنس کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دے کر کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا یہ بیان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی مسلسل ناکامیوں، بھرپور عوامی مزاحمت اور عالمی برادری کی تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بڑھتی ہوئی دلچسپی سے پیدا ہونے والی بھارتی بوکھلاہٹ کا واضح عکاس ہے۔
انہوں کہا کہ حریت کانفرنس کشمیریوں کی معتبر نمائندہ آواز ہے جو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کام کر رہی ہے۔
غلام محمد صفی نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت سلب کر کے دراصل علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا راستہ ہموار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حسب سابق 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر بھارت کو یہ واضح پیغام دیں گے کہ وہ اس کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اور حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔