بینظیر نشوونما پروگرام: شمولیت کیلئے اہلیت کی شرائط اور اندراج کا طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ بھی بچے کی اچھی جسمانی و ذہنی صحت کیلیے بینظیر نشوونما پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو شمولیت کیلیے اہلیت کی شرائط اور اندراج کا طریقہ جان لیں۔
بینظیر نشوونما پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کیلیے خواتین کو بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور رجسٹریشن کی درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا:
حاملہ خواتین
دودھ پلانے والی مائیں
بچے کی عمر 2 سال سے کم (0 سے 23 ماہ)
پروگرام میں شمولیت کے اندراج کا طریقہ:
پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کیلیے تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال میں نشوونما مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ اوپر دی گئی تمام شرائط پر پورا اترتی ہیں تو نشوونما مرکز تشریف لائیں۔
پروگرام میں اندراج کیلیے مندرجہ ذیل دستاویزات کا ہونا ضروری ہے:
خواتین کا نادرا سے جاری کردہ شناختی کارڈ
بچے کا نادرا سے جاری کردہ بے فارم
بچے کا حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ
پروگرام میں شمولیت پر ملنے والی معاونت:
حاملہ خواتین کو دوران حمل ہر سہ ماہی 2500 روپے کی رقم دی جائے گی۔ بیٹے کی پیدائش کی صورت میں 2500 روپے اور بیٹی ہونے کی صورت میں 3000 سہ ماہی ( بشمول 500 روپے سفری اخراجات ) ادا کیے جائیں گے جب تک کہ بچے کی عمر 2 سال ہو جائے۔
یہ رقم بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کی رقم کے علاوہ ملے گی۔ حاملہ دودھ پلانے والی مائیں اور 2 سال سے کم عمر بچوں کو خصوصی غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی نشوونما بہتر ہو سکے۔
اہم نوٹ:
قومی غذائی سروے 2018 کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 40 فیصد بچے غذائی کمی کا شکار ہونے کی وجہ سے مکمل جسمانی و ذہنی نشو و نما حاصل نہیں کر پاتے اور ان کا قد عمر کے لحاظ سے کم رہ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ تقریباً 18 فیصد بچے 5 سال کی عمر سے کم ہیں ان کا وزن اپنی عمر کے لحاظ سے کم رہ جاتا ہے۔
اسی طرح حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں بھی مختلف اقسام کی غذائی کمی پائی جاتی ہے۔ بچے کی زندگی کے پہلے 1000 دنوں (حمل ٹھہرنے سے لے کر بچے کی دو سال کی عمر تک) تعاون سے حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور 2 سال سے کم عمر بچوں کیلیے بہتر صحت کا پروگرام ’نشو و نما‘ شروع کیا ہے۔
ملنے والی مناسب خوراک ذہنی و جسمانی نشو و نما میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دودھ پلانے والی پروگرام میں سال سے کم کی عمر بچے کی
پڑھیں:
کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے شعیب مہتا کے ساتھ آج ایوان صدر میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور ملک بھر میں کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سماجی بہبود کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ زمرد خان نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2008ء میں جب سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے تو صرف ایک اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے بچے کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یتیم اور پسماندہ بچوں کے لیے ایک ملک گیر اقدام بن گیا ہے۔ انہوں نے قائم مقام صدر کو سیدہ فاطمہ الزہرا دسترخوان کے بارے میں بھی بتایا جو روزانہ 7000 سے زائد افراد کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے اور اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص ملتان کے متاثرہ علاقے اور شجاع آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ شجاع آباد سیلاب متاثرین کیمپ کا آغاز یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی ایم این اے کی مکمل تعاون اور رہنمائی سے گیا ہے۔