نادرا میں ملازمت کیلئے درخواست دینے کا آسان طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: پڑھے لکھےبے روزگار افراد کے لئے خوشخبری، اب نادرا میں ملازمت کے لیے درخواست دینا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نادرا کیریئر پورٹل پر سنگل سائن آن (ایس ایس او) سے سائن ان کریں، اپنا کیریئر ڈیش بورڈ کھولیں اور گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔
سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کروائیں، موبائل فون پر موبائل ایپ کھولیں، لاگ ان پیج کھول کر رجسٹریشن بٹن پر کلک کریں۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
متعلقہ خانوں میں اپنا نام، موبائل نمبر، ای میل ایڈٖریس اور دیگر معلومات مکمل کرنے کے بعد 8 ہندسوں پر مشتمل پاس ورڈ لکھیں اور پھر وہی پاس ورڈ کنفرم کریں اس کے بعد، اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے تاریخ پیدائش یا ایشو ڈیٹ کا آپشن سلیکٹ کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔
اس کے بعد ای میل ویریفکیشن کا پیج کھلے گا، اپنے موبائل فون یا ای میل پر موصول ہونے والا او ٹی پی متعلقہ خانوں میں درج کریں، او ٹی پی ویریفکیشن کے بعد آپ کی رجسٹریشن مکمل ہوجائے گی۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
اس کے بعد اکاؤنٹ کی ویریفکیشن کا مرحلہ شروع ہوگا، پروسیڈ ٹو لاگ ان پر کلک کریں، اپنا ای میل ایڈریس، پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان پر کلک کریں، اپنی تصویر لینے کے لیے کیپچر پر جائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ تصویر کا بیک گراؤنڈ سفید ہو، اس کے بعد اپلائی پر کلک کرکے ڈن کریں۔
تصویر کی ویریفکیشن کے بعد فنگر پرنٹس کے لیے ویریفائی فنگر پرنٹس پر کلک کریں، دونوں ہاتھوں کی چار انگلیوں یا دو انگوٹھوں میں سے کسی ایک کو اسکین کریں، ویریفکیشن مکمل ہوجائے گی، پھر پروسیڈ ٹو لاگ ان پر کلک کریں آپ کا اکاؤنٹ ویریفائی ہوگیا ہے۔
ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
یہ دونوں مراحل مکمل کرنے کے بعد نادرا کیریئر پورٹل کی ویب سائٹ پر جائیں، نیچے ڈسکرپشن میں دیا گیا ہے، ویب سائٹ کے اوپر سائن ان ود پاک آئی ڈی کے بٹن پر کلک کریں، اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کریں۔
اس کے بعد موبائل پر نوٹیفکیشن موصول ہوگا، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے موبائل میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی نوٹیفکیشن ان ایبل ہو، آپ کے سامنے لاگ ان ریکوئسٹ کی اسکرین کھلے گی، یس کے بٹن پر کلک کرتے ہوئے نادرا کیریئر ڈیش بورڈ اوپن ہوگا اب آپ گھر بیٹھے نادرا میں جاب کے لیے باآسانی آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پر کلک کریں پاک ا ئی ڈی اس کے بعد کے بعد ا کے لیے لاگ ان
پڑھیں:
حکومت 27 ویں ترمیم لانے کیلئے متحرک(اتحادیوں سے حمایت کی درخواست)
وزیراعظم نے پی پی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کر دی، بلاول کی تصدیق، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اوراے این پی سمیت جے یو آئی ایف سے بھی رابطوں کا فیصلہ
فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی،این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا اور الیکشن کمیشن بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے،ذرائع
حکومت 27 ویں آئینی ترمیم لانے کیلئے متحرک ہوگئی۔27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائیسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔پیپلز پارٹی کے بعد ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اوراے این پی سمیت جے یو آئی ایف سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات اور ابتدائی خدوخال پر بات چیت جاری ہے ،این ایف سی ایوارڈ اور الیکشن کمیشن بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 243 میں ترمیم ،ایجوکیشن کو واپس وفاق میں لانے ،آئینی عدالت کے قیام اور دیگر نکات بھی مجوزہ آئینی ترمیم کا حصہ ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق این ایف سی ایوارڈ اور الیکشن کمیشن بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملاقات کی۔انہوں بتایا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا ہے کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی 27 ویں ترمیم میں شامل ہے، تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی کی ترمیم بھی شامل ہیں۔چیٔرمین پیپلز پارٹی نے بتایا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی قطر سے واپسی پر پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو ہو گا جس میں پارٹی پالیسی طے کی جائے گی۔