اوورسیزپاکستانی خواتین کو ملازمت کیلئےعمر میں 2 سال کی اضافی رعایت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
بابر شہزاد ترک :اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ سہولیات و مراعات پیکج کے معاملے پر اوورسیز پاکستانی خواتین کو عمر کی بالائی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی گئی۔
وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سروس رولز 1993 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے،اوورسیز پاکستانی خواتین کو وفاقی ملازمتوں میں مجموعی طور پر 7 سال عمر کی رعایت حاصل ہو گی۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
نوٹیفیکیشن کے مطابق اس ترمیم کا اطلاق ابتدائی تقرری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمتوں کیلئے امیدوار اوورسیز خواتین پر ہو گا،اوورسیز پاکستانی کی تعریف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 2 کے تحت ہو گی،حکومتی اقدام اوورسیز پاکستانی خواتین کو قومی خدمات میں شامل کرنے کیلئے ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
فائل فوٹوپاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔
امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی، امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔