نانگا پربت پر آئے یانس اور سائمن کی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
یونان سے تعلق رکھنے والے یانس پاولس اور انگلینڈ کے کوہ پیما سائمن ان دنوں نانگا پربت پر موجود ہیں اور دونوں نے ہی پاکستان کے اپنے پہلے سفر کو شاندار اور یادگار قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیری میڈوز سے ویو پوائنٹ اور نانگا پربت تک کا سفر
یانس، جو اب امریکا میں مقیم ہیں، پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، خالص ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی مثالی مہمان نوازی اور اخلاق سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو انتہائی خوبصورت اور ایک خالص جگہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب 54 سالہ سائمن نے نانگا پربت بیس کیمپ تک کی ٹریکنگ مکمل کی اور اسے ایک بہت زبردست تجربہ بتایا۔ 100 سے زائد ممالک کا سفر کرنے والے سائمن نے پاکستانیوں کی دوستی اور اعلیٰ مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اس سفر کو اپنی زندگی کا ایک خاص لمحہ قرار دیا۔
مزید پڑھیے: قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سرکرلی، وزیراعظم کی مبارکباد
ان دونوں کی کہانیاں پاکستان میں سیاحت و ٹریکنگ کے بہترین مواقع اور یہاں کے لوگوں کی گرم جوشی کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔ تفصیل جانیے حسن طارق کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی کوہ پیما سائمن نانگا پربت یونانی کوہ پیما یانس پاولس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی کوہ پیما سائمن نانگا پربت نانگا پربت
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اب اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
صائم ایوب، جو میچ میں 6 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نے اپنے کیریئر کا 10واں ٹی20 انٹرنیشنل صفر درج کرایا۔ وہ عمر اکمل کے برابر آ گئے ہیں جنہوں نے 84 میچوں میں اتنی ہی بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم 8 آؤٹ کے ساتھ ان کے قریب ہیں۔
ٹی20 میں پاکستان کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز: صائم ایوب – 10 عمر اکمل – 10 شاہد آفریدی – 8 بابر اعظم – 8 کامران اکمل – 7 محمد نواز – 7 محمد حفیظ – 7دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز کوئنٹن ڈی کاک بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر دوسری ہی گیند پر بولڈ ہو کر اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ (8) صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔
جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی: کوئنٹن ڈی کاک – 8 اینڈائل فہلوکویو – 7 ٹیمبا باووما – 6 جے پی ڈومنی – 6 ریضا ہینڈرکس – 6 تبریز شمسی – 5 ریلی روسو – 5 اے بی ڈی ویلیئرز – 5میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 68 رنز ناٹ آؤٹ (47 گیندوں، 9 چوکے) بنائے، جبکہ آغا سلمان نے 33 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان جنوبی افریقہ صائم ایوب کرکٹ