پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شیخ امتیاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 9 مئی کے بعد روپوشی کے دوران 3 سے 4 دفعہ اپنا حلیہ تبدیل کیا۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیخ امتیاز نے بتایا کہ جب وہ روپوش تھے تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک سال تک روپوش رہے اور کچھ ماہ ایک کمرے میں گزارے اور پھر انہوں نے اپنا حلیہ تبدیل کیا لمبی داڑھی رکھ لی تھی تاکہ باہرنکل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 26 پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کی نااہلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور آج

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ ایک گیٹ اپ کرنے کے بعد میں نے پھر لمبے بال رکھ لیے، اس طرح اس بھیس میں 2 ماہ گزارنے کے بعد میں نے داڑھی کا کلر تبدیل کر دیا، ایک دفعہ تو ایسا ہوا کہ داڑھی کا کلر تبدیل کرتے کرتے وہ زردے کے رنگ کی ہوگئی اور اس حلیہ میں تو میں اپنے آپ کو بھی نہیں پہچان پا رہا تھا۔

شیخ امتیاز نے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں تھے میں نے اپنی گاڑی ایک ڈرائیوار کو آن لائن ٹیکسی کے طور پر چلانے کے لیے دے دی تاکہ کچھ گزر بسر ہوسکے۔

مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کے باہر بھی کشیدگی، اپوزیشن کے 2 ارکان کی رکنیت معطل

انہوں نے کہا کہ اب 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دی جارہی ہیں میرے اوپر الزم ہے کہ میں ہجوم کو مشتعل کر کے کینٹ لے کر گیا، میرے کیس میں بھی 2 گواہان ہیں حسان اور خالد یہ وہی گواہان ہیں جنہوں نے 7 مئی کو عمران خان کے گھر میں صوفے کے نیچے چھپ کر 9 مئی کی پلاننگ سنی تھی، یہی 2 گواہان ہر  کیس میں ہیں ۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کیسز میں ہمارے لوگوں کو سزائیں سنائی جارہی ہیں اور اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو صرف اس وجہ سے سزا دی گئی کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔

مودی کا پتلا جلایا تو مجھ پر ایک پرچہ ہوگیا

شیخ امتیاز نے بتایا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی، میں نے اس حوالے سے والٹن روڈ سے لے کر ماڈل ٹاؤن تک ریلی نکالی جس میں مودی کا پتلا جلایا گیا تھا اس پر میرے خلاف ن لیگ والوں نے ایف آئی آر درج کروائی اور کہا کہ ہمارے دفتر کے سامنے پتلا جلایا گیا ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہوا  تھا۔

مجھ پر 15 اجلاسوں کے لیے پابندی لگائی گئی

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چینڑ نے ان پر صرف ایک بات پر 15 اجلاسوں کے لیے پابندی لگائی کہ انہوں نے اجلاس میں کورم پوائنٹ آؤٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کورم اگر پوار نہ ہوا تو اسمبلی رولز کے مطابق آپ اس کو کو پوائنٹ آؤٹ کرتے ہیں لیکن ڈپٹی اسپیکر نے کورم پورا کرنے کی بجائے میرے اسمبلی آنے پر ہی پابندی لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ جس دن میں نے کورم پوائنٹ آؤٹ کیا تھا اس وقت ایوان میں 76 لوگ بیٹھے تھے اور اسمبلی کا آئین کہتا ہے کہ اجلاس اس وقت ہو سکتا جب 96 کے قریب ممبرز ایوان کے اندر ہوں۔

5 اگست کو بھر پور احتجاج ہوگا

شیخ امتیاز نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج کے حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور اس مرتبہ ہم نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے، میڈیا پر ہم نے کوئی اناؤنسمنٹ نہیں کی بلکہ ڈور ٹو ڈور کمپین کر کے لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ کہاں کہاں احتجاج کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

 

ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے حوالے سے ضلعی حکومت کو دراخوست دی تھی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے لہٰذا پھرر لاہور ہائیکورٹ میں دارخوست دائر کی گئی کہ ہمیں مینار پاکستان ہر جلسہ کرنے کی اجازات دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

5 اگست احتجاج پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ایم پی اے شیخ امتیاز شیخ امتیاز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 5 اگست احتجاج پاکستان تحریک انصاف شیخ امتیاز انہوں نے کہا کہ شیخ امتیاز نے کا کہنا کے بعد کے لیے

پڑھیں:

بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سابق کپتان روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے بعد ویرات کوہلی کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی جیت لی اور وہی تجربہ کار بیٹر بابراعظم نے ٹی20 ٹیم میں واپسی کے بعد سیریز میں دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا تو صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ایک مرتبہ پھر بڑی اوپننگ شراکت کرنے میں ناکام رہے تاہم بابراعظم نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

بابراعظم نے میچ میں 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کے کیریئر کی 40 اننگز تھی، جس میں انہوں نے 50 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

قبل ازیں بھارت کے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے  125 میچوں میں 39 مرتبہ 50 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

روہت شرما یہ کارنامہ اپنے ٹی20 کیریئر میں 37 مرتبہ انجام دے چکے ہیں اور 159 میچوں میں انہوں نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

پاکستان کے محمد رضوان نے صرف 106 میچوں میں 31 مرتبہ 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے، پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے سابق بیٹر ڈیوڈ وارنر ہیں جنہوں نے 29 مرتبہ 50 رنز سے بڑی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی20 سیریز میں 1-2 سے شکست دے، بابراعظم کو ذمہ دارانہ بیٹنگ پر میچ اور فہیم اشرف کو بولنگ میں اچھی کارکردگی پر ٹی20 سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب
  • ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش منتخب 
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں شاہ رُخ خان جیسا دکھائی دیتا ہوں، ساحر لودھی
  • بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان
  • پی ٹی آئی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں جیت کو شکست میں بدلا گیا، اب حکومت بنائینگے: بلاول
  • پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا، بلاول
  • ویمنز ورلڈکپ 2025 کا فائنل گزشتہ 12 ایونٹس کے فائنل سے مختلف کیوں ہوگا؟