این اے 129 ضمنی الیکشن، ن لیگی رہنما سعد رفیق نے معذرت کرلی
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن کا معاملے پر مسمل لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کرلی۔
سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے لیے کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے، بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا۔
دوسری جانب پنجاب کے 3 انتخابی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے مشاورتی اجلاس ہوا جبکہ اجلاس کی صدارت گورنر پنجاب اور حسن مرتضیٰ نے کی۔
اجلاس میں پی پی 87 میانوالی، این اے 66 وزیر آباد اور این اے 129 لاھور کے لیے انتخابی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ حسن مرتضی نے پی پی 87 میانوالی سے زبیر حمزہ کو نامزد کرنے کی سفارش کی۔
جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 66 وزیر آباد میں پارٹی کی طرف سے مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے، این اے 129 لاھور کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ دیں گے، الیکشن لڑ کر پیپلزپارٹی کی جگہ حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر گھر میں پیپلز پارٹی موجود ہے، صرف اسے جگانے کی ضرورت ہے، ہمیں ڈرائنگ روم کی بجائے انتخابی میدان میں لڑ مرنے کی ضرورت ہے، ضمنی انتخابات اپنے وسائل سے لڑیں گے اور پیپلز پارٹی کی موجودگی ثابت کریں گے، ن لیگ سے کوٹہ نہیں مانگیں گے بلکہ دبنگ طریقے سے الیکشن لڑیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
— فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اس دوران سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے، حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشہ جات مہیا کیا جائے۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ ترتیب دیا گیا، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیاجائے گا۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ حکومت ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹی فکیشن دے گی، حکومت درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو مہیا کر دے گی، یوسیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو دے دیےجائیں گے۔ ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈرافٹ رولز پر اپنی رائے حکومت پنجاب کو دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صور ت مکمل کیے جائیں گے۔