ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر سے پولنگ کا آغاز ہوا،سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

  الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کو پولنگ کا درجہ دیا گیا ہے، پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی،پی ٹی آئی کی جانب سے مشال یوسفزئی اور اپوزیشن کی جانب سے مہتاب ظفر امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی صوبیہ شاہد اور دیگر امیدوار انتخابات سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے: عطااللہ تارڑ

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایوان کی کل تعداد 145 ہے، جس میں پی ٹی آئی حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے اراکین کی تعداد 18، 18 ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے 10، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے اراکین کی تعداد 3 ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈیجیٹل آرڈرز پر ڈی پی پی ٹیکس ختم کرنے کافیصلہ, نوٹیفکیشن جاری

 خیال رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

 علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، ملاقات میں بلا مقابلہ انتخاب پر کوئی اتفاق نہ ہو سکا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن کے امیدواروں کے درمیان براہ راست مقابلہ ہو گا، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے کوشش کی گئی کہ ن لیگ کی امیدوار صوبیہ شاہد کے حق میں دیگر امیدواروں کو دستبردار کرایا جائے تاہم یہ کوشش تاحال کامیاب نہیں ہو سکی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی پریس کانفرنس، جرائم و تفتیشی پیش رفت پر بریفنگ

 ذرائع کے مطابق اگر دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار دستبردار ہو جاتے ہیں تو میدان پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی اور مسلم لیگ (ن) کی صوبیہ شاہد کے درمیان لگے گا، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کو عددی برتری حاصل ہے۔ 

 خواتین کی مخصوص نشست پر مشعال یوسفزئی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیوں کہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر اب متحدہ اپوزیشن کی امیدوار بن گئی ہیں، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدوار صائمہ خالد بھی امیدوار ہیں۔

  ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر  اتوار کو پاکستان آئیں گے

  اپوزیشن نے بھی آزاد امیداور مہتاب ظفر کو اپنا امیدوار قرار دے دیا ہے، آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران کسی بھی امیدوار کو جیتینے کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے جبکہ ایوان میں 28 آزاد امیدوار بھی ہیں۔ 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پختونخوا اسمبلی اراکین کی تعداد خیبر پختونخوا کی جانب سے پی ٹی آئی سینیٹ کی

پڑھیں:

نفع نقصان کی پرواہ کیے بغیر سینیٹ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور معروف وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ پارٹی میں کچھ لوگ چاہتے تھے کہ وہ اس نظام کا حصہ رہیں۔ اس وقت نفع یا نقصان کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ موجودہ نظام جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کمیٹیوں میں رہ کر بھی کیا فائدہ ہے، جب ہماری سفارشات پر عمل ہی نہ ہو؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی چیئرمین کی سفارشات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ان کمیٹیوں کا حصہ رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ یہ اقدام حکومت اور موجودہ سیاسی نظام کے خلاف پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مزاحمت کا واضح اشارہ ہے۔

اس فیصلے کے بعد سینیٹ میں پی ٹی آئی کی نمائندگی اور اس کے کردار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف شدید احتجاج درج کرانا ہے، جس کے بارے میں پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ یہ جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف سینیٹ کمیٹیوں سے استعفے عمران خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل، امتحان کب ہوگا؟
  • ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار امیدواروں کی رجسٹریشن
  • غزہ کو خالی کروا کر وہاں یہودی بستیاں آباد کی جائیں گی، سردار مسعود
  • جنوبی کوریا: کرپشن کیس میں اپوزیشن رکن پارلیمان گرفتار
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات24ستمبر کو ہوں گے
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • پاکستان سے نفرت کا دکھاوا بھی کام نہ آیا! یوسف پٹھان کو عدالت نے زمین خالی کرنے کا حکم کیوں دیا؟
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • نفع نقصان کی پرواہ کیے بغیر سینیٹ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں، بیرسٹر علی ظفر