وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام ’جنوبی ایشیا میں قیام امن‘ کے موضوع پر پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ابھرتا ہوا ہندوتوا نظریہ نہ صرف خطے کے امن بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی شنوائی اور بھارت کی رسوائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے سبب معیشت مستحکم ہوچکی، عطا اللہ تارڑ

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرکے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی ہماری بقا کا مسئلہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کیونکہ اسی کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا موقف سنا جا رہا ہے اور بھارت کو رسوائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر پر بیان کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ معرکہ حق کے بعد کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی توجہ حاصل کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ عطا اللہ تارڑ مسئلہ کشمیر وفاقی وزیر اطلاعات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ عطا اللہ تارڑ مسئلہ کشمیر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ انہوں نے کہا کہ رہا ہے

پڑھیں:

بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے، محبوبہ مفتی

سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، لیکن جب بھی پاکستان کی بات آئے گی تو وہ خارجہ پالیسی کے معاملات میں ضرور "مداخلت" کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مودی کی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی گیدڑ بھبکیوں کی بجائے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، لیکن جب بھی پاکستان کی بات آئے گی تو وہ خارجہ پالیسی کے معاملات میں ضرور”مداخلت” کریں گے۔ انہوں نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو "اپنے دل سے" دیکھے اور سنے کیونکہ جب تک ایسا نہیں ہو گا بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں بھارتی حکومت کو بتانا چاہتی ہوں کہ جموں و کشمیر کے لوگ آپ کے دشمن نہیں ہیں، ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، ہم جنگ سے نہیں بلکہ دوستی کے ذریعے امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام میں آپریشن سندور کے دوران جو کچھ ہوا اور کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بات کرنے کے لیے دنیا بھر میں وفود بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ حل طلب تنازعہ کشمیر سے کشمیری عوام سب سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور اگر ایک کشمیری پاکستان سے مذاکرات کا مطالبہ نہیں کرے گا تو اور کون کرے گا؟ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت سے کہا کہ وہ مفاہمت کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کشمیری پاکستان کے ساتھ امن اور بات چیت کی بات کرتے ہیں تو ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ بھارت کی خارجہ پالیسی میں مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بغیر بھارت کی خارجہ پالیسی کیا ہے، تنازعہ کشمیر کا حل تمام بھارتی حکومتوں کیلئے ایک چیلنج رہا ہے۔انہوں نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ "ہتھیاروں کی دوڑ" سے باز رہے اور ملک کے اہم مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرے۔ پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مزید بھارتی فوجیوں کی تعیناتی، کالے قوانین کے نفاذ یا کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں چھ نوجوانوں کو دوران حراست شہید کیا گیا، اگر کشمیری مذاکرات کا مطالبہ نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟۔

متعلقہ مضامین

  • آج 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں ہوئی ہیں؛ عطا اللہ تارڑ
  •  9 مئی کیس: ذمہ داروں کو سزائیں نظام انصاف فتح ہے،عطاء تارڑ
  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے: عطااللہ تارڑ
  • مودی سرکارکی رسوائی
  • بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے، محبوبہ مفتی
  • آغا روح اللہ کی کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے پر مودی حکومت اور بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، قریشی
  • مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز، کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے، نذیر احمد قریشی