پی ٹی آئی میں بیٹھے "میر جعفر" بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، شہریارآفریدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بیٹھے "میر جعفر" بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔
سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے سوال اٹھایا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو بانی کے پاؤں پکڑنے کے لیے تیار تھے؟ آج وہ باہر جا کر کیا بیانات دے رہے ہیں؟۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مختلف چہروں والے منافق پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی کے اندرونی مسائل کی وجہ ایسے عناصر ہیں جو بانی تحریک انصاف کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور دوغلی سیاست سے جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کوئی حرکت کرے گا، فیصلہ سازوں سے کہتا ہوں ملک اور آنے والی نسلوں پر رحم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑے لوگ وہ ہوتے ہیں جو بڑے دل والے ہوتے ہیں، عمران خان سے بات کی جائے۔
جسٹس افتخار محمد چودھری نے انٹرویو لیتے وقت میرا سی وی دیکھنے کے بعد فرمایا کہ اپنے سابقہ دفتر سے فیملی ثبوت لے کر آئیں کہ آپ نے استعفیٰ دیا تھا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سےحکومت کیوں روکے گی۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کر کے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا مؤقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے، احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، انہیں اس کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ 9مئی یا 26 نومبر پھر برپا کرے تو اجازت نہیں دی جائے گی۔