لینے کے دینے پڑ گئے؛ مودی کی لوک سبھا میں آپریشن سندور کی خفت مٹانے کی ناکام کوشش
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے بھارتی وزیرِ اعظم کے آپریشن سندور میں ناکامی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپوزیشن رہنماؤں کے ٹھوس دلائل اور ناقابل تردید شواہد کا تو جواب نہ دے سکے لیکن آپریشن سندور پر روایتی جھوٹ کے انبار لگا دیے۔
امریکی صدر اور عالمی میڈیا کی بارہا تصدیق کے باوجود مودی نے آپریشن سندور کا حقیقی انجام عبرت ناک شکست ماننے سے انکار کردیا۔
آپریشن سندور پر جاری لوک سبھا اجلاس میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔
نریندر مودی نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو امریکی نائب صدر نے مجھ سے 3 سے 4 بار رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
امریکی نائب صدر نے خبردار کیا کہ پاکستان کی طرف سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے جس پر میں نے کہا تھا کہ حملہ ہوا تو ہمارا جواب اُس سے کہیں بڑا ہوگا۔
نریندر مودی نے ایک اور بے بنیاد بڑھک ماری کہ میں نے امریکی نائب صدر کو جواب دا کہ ہم گولی کا جواب توپ سے دیں گے۔
بھارتی وزیراعظم نے ایک اور سفید جھوٹ بولا کہ 9 اور 10 مئی کی درمیانی رات کو ہم نے پاکستان کی طاقت تباہ کر دی تھی۔
نریندر مودی نے مزید کہا کہ آج پاکستان کو اندازہ ہو گیا کہ بھارت کا ہر جواب پہلے سے کہیں زیادہ غیر متوقع ہوتا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے ایک اور بڑھک ماری کہ اگر آئندہ ضرورت پیش آئی تو پاکستان کو جواب دینے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
نریندر مودی نے کہا کہ میں ایک بار پھر دہرانا چاہتا ہوں، آپریشن سندور اب بھی جاری ہے۔ پاکستان نے دوبارہ غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص نے مودی کا جنگی جنون زمین بوس کر دیا تھا۔
جس کی تصدیق امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز نے بھی کی تھی۔ بی بی سی کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھر جان نے بھی پاکستان کی دفاعی برتری کا اعتراف کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔