پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، انکی باتوں کو اب سنجیدہ نہیں لینا چاہیے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔انکی باتوں کو اب سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔
پاک ،بھارت جنگ کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر ردعمل میں ’’جیو نیوز ‘‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی کی ناؤ اب ڈوب چکی ہے، بیانات دے کر نریندرمودی اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں، پاک فوج اور قوم نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملائی اور وہ رل گیا۔ نریندر مودی عالمی سطح پر رل گیا، جس سے گلے ملتا ہے وہ گلے نہیں ملتے، کسی کو ہاتھ ملاناچاہتا ہے وہ ہاتھ نہیں ملاتے، نریندر مودی اب بین الاقوامی مذاق بن چکا ہے، نریندرمودی کی باتوں کو اب سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی میڈیا اور فوج خود کہہ رہی ہےکہ جہاز گرے، اب نریندر مودی کو بھی مان لینا چاہیے، نریندر مودی کا سورج غروب ہو چکا اور سیاسی ساکھ ختم ہو چکی۔
بھارت کے ’’پریلے میزائل‘‘ کے تجربات، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بڑی طاقتوں کی جانب سے فلسطینیوں پر قحط نازل کیا گیا، اب ان کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، جس طرح غزہ کے بچوں کو بھوکا مارا جا رہا ہے یہ انسانیت کے لیے قابل شرم ہے، بھوک، قحط اور افلاس سے جو لوگ مارے جا رہے ہیں ان کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔برطانیہ اور فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا بہت اہم نکتہ ہے، برطانیہ پر یہ قرض ہے کیونکہ یہ اسرائیلی ریاست برطانیہ نے بنائی ہے، 1921 میں جو ڈیکلریشن آیا تھا اس کی سازش برطانیہ نے خود کی تھی۔برطانیہ فلسطینی قوم کے اوپر اپنا قرض اتارے، اب وقت ہےکہ ماضی میں جو گناہ اور جرم برطانیہ نے کیے، وہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہو، برطانیہ فلسطینیوں کے ساتھ کیے گئے مظالم کا ازالہ کرے۔
اگست میں شدید گرمی کی پیش گوئی،گرمیوں کی چھٹیوں میں 15سے 20روز اضافے کی درخواست
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لینا چاہیے مودی کی
پڑھیں:
نریندر مودی نے کہا تھا 370 ہٹنے پر دہشتگردی ختم ہوجائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، عمر عبداللہ
وزیراعلٰی نے کہا کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں، جس پر مودی حکومت کو جواب دینا ہوگا، اگر پہلگام سانحہ انٹلی جنس کی ناکامی ہے تو کوئی نہ کوئی تو اس کیلئے قصوروار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پونچھ میں بدھ کو دو دہشت گردوں کے مارے جانے پر جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ تو چلتا رہے گا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ آپ ان سے سوال پوچھئے، جن لوگوں نے 2019ء میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے 370 ہٹنے پر ساری دہشت گردی ختم ہوجائے گی، آج 370 کو ہٹائے ہوئے تقریباً 6 سال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دہشتگرد مار گرائے جا رہے ہیں، تو کہیں نہ کہیں اس وقت کہنے میں اور آج کی حقیقت میں فرق ہے۔ دراصل عمر عبداللہ بدھ کو گجرات کے احمدآباد پہنچے۔ یہاں پر میڈیا نے ان سے "آپریشن سندور" اور دو دہشت گردوں کے مارے جانے سے متعلق سوال پوچھا تھا۔ پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ بحث ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں، جس پر مودی حکومت کو جواب دینا ہوگا، خاص طور پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے کچھ دن پہلے یہ اعتراف کیا کہ پہلگام میں انٹلی جنس اور سکیورٹی کی ناکامی ہے، اگر یہ ناکامی ہوئی تو کوئی نہ کوئی تو اس کے لئے قصوروار ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گزشتہ 35-30 سالوں میں دیکھیں تو جموں و کشمیر میں جب بھی ٹورازم (سیاحت) دوبارہ شروع ہوئی، تین اہم جگہ ہیں، جہاں سے لوگ کشمیر آنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تین جگہ گجرات، مہاراشٹر اور مغربی بنگال ہے۔