ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) شکست خوردہ نریندر مودی نے مضحکہ خیز دعوٰی کیا ہے کہ ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا، پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارت کے ڈی جی ایم او سے حملہ روکنے کا کہنا کیوں کہ وہ ہمارا حملہ نہیں جھیل پا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مئی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کھانے والے نریندر مودی نے منگل کے روز بھارتی لوک سبھا میں مضحکہ خیز خطاب کیا، جس میں انہوں نے دل بھر کر انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ پر جھوٹ بولے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سیز فائر کروانے کے دعوے پر نریندر مودی نے کہا کہ کسی عالمی رہنما نے بھارت کو جنگ روکنے کیلئے نہیں کہا۔ انہوں نے مزید مضحکہ خیز جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کی رات امریکی نائب صدر ایک گھنٹے تک مجھے تلاش کرتے رہے۔(جاری ہے)
جب میں نے فون کیا تو انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان بڑا حملہ کرنے والا ہے۔
میں نے جواب دیا کہ اگر یہ ان کا منصوبہ ہے، تو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ اگر پاکستان حملہ کرے گا تو ہم بڑا حملہ کر کے جواب دیں گے۔ ہم گولی کا جواب گولے سے دیں گے۔ پاکستان کو پہلگام کے بعد پتہ چل گیا تھا کہ بھارت کوئی بڑی کارروائی کرے گا۔ ان کی طرف سے نیوکلیئر کی دھمکی دی گئی۔ بھارتی فوج نے چھ اور سات مئی کو جیسا طے کیا تھا ویسی کارروائی کی اور پاکستان کچھ نہیں کر پایا۔ بھارت نے نیو نارمل سیٹ کر دیا ہے کہ آئندہ حملہ ہوا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ شکست خوردہ نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہم نے فوج کو کھلی چھوٹ دی کہ کب، کہاں اور کیسے کارروائی کرنی ہے، وہ خود فیصلہ کرے۔ ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا، ہم نے دکھا دیا کہ ایٹمی بلیک میلنگ ہمارے سامنے نہیں چلتی۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے فون کر کے کہا، بس کریں، ہم بہت مار کھا چکے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کے جھوٹوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی آپریشن سندور کا کریڈٹ تو لینا چاہتے ہیں، لیکن انہیں ذمہ داری بھی لینا پڑے گی۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ جنگ ہوتے ہوتے رک گئی۔ اور جنگ رکنے کا اعلان ہماری حکومت یا فوج نہیں کرتی بلکہ امریکہ کے صدر کرتے ہیں۔ یہ ہمارے وزیراعظم کی غیر ذمہ داری کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ یہ جواب نہیں دیا گیا کہ جنگ بندی کیوں ہوئی؟ اور ایسے وقت میں جنگ کیوں رکی جب دشمن کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ سچائی یہ ہے کہ مودی کے دل میں عوام کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ سب پروپیگنڈہ ہے۔ عوام کے لیے کچھ نہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردوں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی، پہلگام حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کی عجیب منطق
بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں خطاب کے دوران سابق وزیرداخلہ پی چدم برم کے حالیہ بیان پر سخت برہمی ظاہر کی ہے، جس میں چدم برم نے پہلگام حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کے حکومتی دعوے پر سوالات اٹھائے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہو گئے تھے، جس کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے کسی بھی باقاعدہ تحقیقات کے بغیر اس حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں برکس اجلاس: پہلگام حملے پر بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی
سابق وزیرداخلہ چدم برم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مودی حکومت یہ کیوں فرض کررہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے؟ کیا ان کے پاس اس دعوے کی کوئی مستند شہادت موجود ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہاکہ حملہ آور بھارتی باشندے بھی ہو سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں مقامی طور پر دہشتگردی کی تربیت دی گئی ہو۔
چدم برم کے ان خیالات پر ردعمل دیتے ہوئے امیت شاہ نے لوک سبھا میں سخت لہجے میں کہاکہ آپ پاکستان کو کلیئر چِٹ کیوں دے رہے ہیں؟ آخر آپ کو اس سے کیا فائدہ ملے گا؟
امیت شاہ نے مزید دعویٰ کیاکہ حکام کو حملہ آوروں کے پاس سے پاکستان میں تیار کردہ چاکلیٹ ملی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے تھا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اس واقعے میں ملوث 3 مبینہ دہشتگردوں کو بھارتی فورسز ہلاک کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ انتخابی ڈرامہ، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی سازش بے نقاب کردی
یاد رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر جعلی انکاؤنٹر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امیت شاہ بھارتی وزیر داخلہ پارلیمنٹ پہلگام حملہ پی چدم برم سابق وزیر داخلہ عجیب منطق وی نیوز