اپنے ایک انٹرویو میں سابق صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ، نتین یاہو کے ذاتی و سیاسی مفادات کی خاطر شروع کی گئی اور جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے فوجی مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 2006ء سے 2009ء تک اسرائیل کے وزیراعظم رہنے والے "ایھود اولمروٹ" نے غزہ میں "نتین یاہو" کی حالیہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں نتین یاہو کے انسانیت سوز جرائم غیر قانونی اور قابل احتساب ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمن میگزین اشپیگل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم میں حکومتی عہدوں پر براجمان کوئی بھی شخص واضح طور پر یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم فی الحال غزہ میں کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ میں شدید قتل و غارت گری مچائی۔ ایھود اولمروٹ نے انکشاف کیا کہ اکتوبر 2023ء میں قطر نے اسرائیل کو ایک پیغام بھیجا کہ "حماس" تمام صیہونی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن ہماری توقع کے برخلاف حکومت نے اس پیغام کو نظر انداز کر دیا۔ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں پیش آنے والے کچھ واقعات نہ صرف جنگی جرائم بلکہ اس سے بھی بدتر قرار دئیے جا سکتے ہیں۔

سابق صیہونی وزیراعظم نے غزہ کی جنگ کو ایک غیر قانونی جنگ قرار دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ یہ جنگ، وزیر اعظم کے ذاتی و سیاسی مفادات کی خاطر شروع کی گئی اور جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے فوجی مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایھود اولمروٹ نے کوشش کی کہ غزہ میں ہونے والے سانحوں کا ذمہ دار مجموعی طور پر اسرائیلی فوج کی بجائے صرف نیتن یاہو کو ٹھہرایا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو اسرائیل اور اس کے عوام کے خلاف روزانہ ہونے والے جرائم کی پاداش میں سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے جنوبی غزہ میں "انسانی دوست شہر" کے نام سے پیش کئے جانے والے منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گھناؤنا قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ منصوبہ حراستی کیمپ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ ایسا منصوبہ بنانا خود ایک جرم ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ صرف "ڈونلڈ ٹرامپ" ہی وہ ایک شخص ہے جو اس صورتحال کو بدل سکتا ہے۔ اگر وہ نیتن یاہو کو بتائے کہ غزہ میں حالات کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں تو نیتن یاہو پیچھے ہٹ جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نتین یاہو نیتن یاہو رہے ہیں کہ غزہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل