ویب ڈیسک : حکومتِ پنجاب کی جانب سے گاڑی اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹس اب گاڑی کے بجائے گاڑی کے مالک کے نام پر جاری کی جائیں گی۔ 

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کے مطابق اگست 2025 کے پہلے ہفتے سے پنجاب میں رجسٹرڈ تمام گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مالکان کے قومی شناختی کارڈ سے منسلک کی جائیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت جب کوئی گاڑی فروخت کی جائے گی تو اس پر لگی نمبر پلیٹ نئے خریدار کو منتقل نہیں کی جائے گی، بلکہ وہ نمبر پلیٹ پرانے مالک کے پاس ہی رہے گی اور گاڑی خریدنے والے افراد کو نئی نمبر پلیٹ جاری کی جائے گی یا اگر ان کے پاس پہلے سے کوئی درست اور قابلِ استعمال نمبر پلیٹ موجود ہے تو وہ بھی منتخب کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ مالکان چاہیں تو اپنی پرانی پلیٹ واپس کر کے نئی پلیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

حکام کا کہنا ہے کہ اب نمبر پلیٹس گاڑی کی قسم کے مطابق مختص کی جائیں گی، یعنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کسی کار پر استعمال نہیں کی جا سکے گی اور نہ ہی اس کے برعکس۔ اگر کوئی شخص کسی اور قسم کی گاڑی پر غلط یا سابقہ نمبر پلیٹ استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو اس پر 500 سے 8000 روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے قانونی ترامیم اور نئے قواعد و ضوابط کا مسودہ حکومت کو منظوری کے لیے بھجوا دیا ہے، جبکہ اس پالیسی کا باضابطہ نفاذ اگست کے اوائل میں متوقع ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے گاڑیوں سے متعلق فراڈ کی روک تھام، رجسٹریشن نظام کی بہتری، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نمبر پلیٹ

پڑھیں:

حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے مختلف شرائط عائد کردیں

---فائل فوٹو 

حکومت کی جانب سے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے مختلف شرائط عائد کر دیں گئی ہیں۔

شوگرملز کے ذرائع کے مطابق شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے حکومت نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور این ٹی این نمبر لازمی قرار دے دیا ہے، چینی کی خریداری کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ سرٹیفکیٹ اور  محکمہ خوراک کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر چینی نہیں ملے گی۔

شوگر ملز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی شرائط کے مطابق شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے شوگر ڈیلرز کو آن لائن رقم بھجوانی پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شوگر ڈیلرز اور ہول سیلرز کی بڑی تعداد سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے محروم ہے۔

شوگر ملز کے ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی شرط سے مارکیٹ میں چینی کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، حکومت کی نئی شرائط کے باعث بروقت خریداری نہ ہونے پر چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا ہمارا صوبہ ہے، ہماری مشاورت کے بغیر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں، وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • پنچایت، جرگہ اور غیرت کے نام پر قتل؛ ایک کڑوی حقیقت
  • مستونگ: بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں پر مکمل پابندی
  • اب گاڑی ، موٹرسائیکل کے نمبر مالک کے نام پرنمبرجاری ہوں گے
  • سکیورٹی خدشات، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کےنمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے ناموں کی فہرست فوری طلب کر لی
  • نئے ایس اوپیز ؛ گاڑی مالکان کے لئے بڑی خبر
  • نادرا  نےعوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا  
  • حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے مختلف شرائط عائد کردیں