پنجاب اسمبلی نے مویشیوں سے آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پنجاب اسمبلی نے مویشیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو زرعی آمدنی ٹیکس کے دائرے سے مکمل طور پر خارج کرنے کے لیے پنجاب ایگریکلچر انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ یہ بل گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران پیش کیا گیا جسے ایوان نے بحث کے بعد منظور کیا۔
ترمیمی بل کے تحت ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 1997 میں ترامیم کی جائیں گی، جن کے ذریعے ایکٹ کے سیکشن 2 کے سب سیکشن 1 کی شق D اور E کو مکمل طور پر حذف کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان دونوں شقوں کا تعلق لائیو اسٹاک، یعنی مویشیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل، محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
بل کی منظوری کے بعد اب یہ ترامیم گورنر پنجاب کی حتمی منظوری کے لیے بھیجی جائیں گی، جس کے بعد یہ قانون کا حصہ بن جائیں گی۔ اس اقدام سے مویشی پالنے والے کسانوں کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے، تاہم ماہرین معاشیات اس فیصلے کے ممکنہ مالی اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب اسمبلی ٹیکس ختم زرعی آمدنی ٹیکس مویشیوں سے آمدنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی ٹیکس ختم زرعی آمدنی ٹیکس مویشیوں سے آمدنی مویشیوں سے کے بعد
پڑھیں:
سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، حج پالیسی 2026 منظور
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور پرائیوٹ 40 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔