’ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں میں نے جھوٹ بولا‘، عامر خان نے ایسا کیوں کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز نہیں کی جائے گی بلکہ براہِ راست یوٹیوب پر دستیاب ہوگی۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلم کی یوٹیوب ریلیز سے متعلق چہ مگوئیاں درست تھیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ تھیٹر ریلیز کے دوران انہوں نے جان بوجھ کر فلم کی ڈیجیٹل ریلیز سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی بھاری نفری اداکار عامر خان کے گھر کیوں پہنچی؟ وجہ سامنے آگئی
عامر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا فلم کے سینما بزنس کو تحفظ دینے کے لیے کیا، کیونکہ وہ سنیما اور تھیٹر کلچر کے وفادار ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پہلے سے جانتے تھے کہ فلم یوٹیوب پر آئے گی، تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔ میں نے جھوٹ بولا کہ ’ستارے زمین پر‘ یوٹیوب پر نہیں آئے گی۔ میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ اگر میں سچ بول دیتا تو میرے خواب وہیں ختم ہو جاتے۔ میں ہمیشہ اپنی فلموں کے تھیٹر بزنس کو بچانے کی کوشش کرتا ہوں۔
عامر نے سبسکرپشن ماڈل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پے-پر-ویو اور سبسکرپشن ماڈلز میں بڑا فرق ہے۔ آٹھ ہفتے بعد جب فلم کسی سبسکرپشن پلیٹ فارم پر آتی ہے، تو لوگ فلم کو خرید نہیں رہے ہوتے، بلکہ پلیٹ فارم کو سبسکرائب کر رہے ہوتے ہیں۔ اس سے فلم کی قدر کم ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی منفرد ریلیز پالیسی سامنے آ گئی
پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز صرف بڑی اسٹار پاور والی فلمیں خریدتے ہیں، باقی فلمسازوں کے لیے راستے بند ہو جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے اپنے پے-پر-ویو ماڈل کو فروغ دینے کی بات کی۔ یاد رہے کہ فلم کی ریلیز سے پہلے عامر خان نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کم از کم چھ ماہ تک کسی پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں ہوگی۔
ستارے زمین پر یکم اگست کو یوٹیوب پر ریلیز ہوگی، یعنی تھیٹر ریلیز کے چھ ہفتے بعد، اور یہ بھارتی 100 روپے میں دستیاب ہوگی۔ عامر خان کا منصوبہ ہے کہ وہ اپنی پروڈکشن ہاؤس، عامر خان پروڈکشنز کے تحت بنائی گئی ہر فلم یوٹیوب پر ریلیز کریں گے، جن میں شامل ہیں جن میں لگان، تارے زمین پراور پیپلی لائیو شامل ہیں۔ وہ اپنے والد، مرحوم فلم ساز طاہر حسین کی فلمیں بھی اسی پلیٹ فارم پر اپلوڈ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ ستارے زمین پر عامر خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ ستارے زمین پر ستارے زمین پر یوٹیوب پر پلیٹ فارم انہوں نے فلم کی
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔