عامرخان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ یو ٹیوب پر مختصر وقت کیلیے کیوں دکھائی جارہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
معروف بھارتی اداکار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی نئی فلم "ستارے زمین پر" یوٹیوب پر دستیاب کرنے کا اعلان کردیا۔
عامر خان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ یکم اگست سے ان کے یوٹیوب چینل Aamir Khan Talkies پر دستیاب ہوگی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم 100 روپے کی ادائیگی پر 48 گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے دیکھا جا سکے گا جبکہ اس چینل پر عامر خان کی دیگر فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ فلم چھ ہفتے قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔
عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید بتایا کہ ان کی پروڈکشن کی تمام فلمیں، جن میں دنگل، لگان، جانے تو یا جانے نہ اور تارے زمین پر، اسی چینل پر پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں، ان کا مقبول ٹی وی شو ستیہ میو جیتے بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوگا۔
عامر خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ نئے فلم سازوں کو بھی اپنی فلمیں اسی ماڈل پر ریلیز کرنے کا موقع دیا جائے گا تاہم اگر ناظرین مخصوص وقت میں فلم نہ دیکھ سکیں، تو دوبارہ ادائیگی کرنی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ماڈل کا مقصد صاف، بغیر اشتہارات کے مواد فراہم کرنا اور دور دراز علاقوں تک فلموں کی رسائی ممکن بنانا ہے۔
یاد رہے کہ عامر خان نے ایک دن قبل ایک خصوصی اعلان کیلئے پریس کانفرنس بلوائی تھی جس پر مداح ان کی شادی کے اعلان کی قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اعلان کی
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،