WE News:
2025-11-05@02:01:48 GMT

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ مہنگائی کے رجحانات، ملکی معاشی صورت حال اور عالمی اقتصادی تغیرات کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے، روپے کی قدر میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر اور درآمدات میں کمی جیسے عوامل بھی شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے میں شامل ہیں۔ آئندہ پالیسی میں بھی معیشت کی سمت اور مہنگائی کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان شرح سود 11 فیصد گورنر اسٹیٹ بینک مالیاتی پالیسی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک آف پاکستان شرح سود 11 فیصد گورنر اسٹیٹ بینک مالیاتی پالیسی اسٹیٹ بینک

پڑھیں:

فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم کی پاکستان آمد، ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا

بحرین کے شاہی خاندان کے رکن، ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینیئر حکام نے ایئرپورٹ پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے بھی معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کا سرکاری دورہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیا گیا ہے۔

دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع کا فروغ اور توسیع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اسپورٹس ڈیولپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایشین فٹ بال کنفیڈریشن بحرین شاہی خاندان فیفا سینیئر نائب صدر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم کی پاکستان آمد، ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • میٹرک بورڈ کراچی کا نویں جماعت کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان
  • اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
  • اکتوبر بھی عوام پر گراں گزرا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ