اسٹیٹ بینک شرحِ سود سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا اعلان کرے:زاھد اقبال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز


لاہور: سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )زاھد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آج ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرحِ سود کو سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا اعلان کرے۔
زاھد اقبال چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بیورو آف سٹیٹکس کے مطابق مارچ میں شرحِ مہنگائی صرف 0.

3 فیصد رہی ہے، اس تناظر میں موجودہ شرحِ سود کاروباری طبقے کے ساتھ ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرحِ سود میں کمی سے نہ صرف صنعتوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔زاھد اقبال چوھدری نے مزید کہا کہ خطے کے دیگر ممالک میں پالیسی ریٹ کاروبار دوست ہیں، انڈیا میں پالیسی ریٹ 6.0 فیصد، ویت نام میں 3.0 فیصد اور تھائی لینڈ میں 1.75 فیصد ہے، جبکہ پاکستان میں یہ شرح کاروباری طبقے پر بوجھ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری بزنس کمیونٹی کی نظریں آج ہونے والے اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ، دہائیوں پہلے پیشگوئی کس نے کی تھی؟ ترکمانستان توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بڑی شراکت داری کر سکتا ہے:محمد علی درانی چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ تشویش کے تجارتی امور پر تعمیری تبادلہ خیال   چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی چین ، اسمارٹ فیوچر- چائنا میڈیا گروپ  نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز ویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا، دیگر امیدواروں کو دستبرداری کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی محتاط ہے ؛ گوہر اعجاز

سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ  سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی محتاط ہے 11 فیصد شرح سود علاقائی ممالک کے مقابلے میں دوگنی ہے ۔

گوہر اعجاز نے سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے پر ردعمل میں کہا کہ ان حالات میں پاکستان میں کاروبار کیسے پھل پھول سکتا ہے ؟ 11 فیصد شرح سود پر روزگار کیسے پیدا ہوں گے ؟ بلند شرح سود پر برآمدات پر مبنی معیشت کا پہیہ کیسے چلے گا ؟ 

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

 گوہر اعجاز نے کہا کہ علاقائی ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے کاروبار ماحول دوست پیدا کیا جائے انڈیا میں شرح سود 5.5 فیصد اور بنگلہ دیش میں 10 فیصد ہے ،چین میں شرح سود 3 فیصد اور تھائی لینڈ میں 1.75 فیصد ہے ، مانیٹری پالیسی کا پاکستان میں 11 فیصد شرح سود کو برقرار رکھنا انتہائی محتاط ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی محتاط ہے ؛ گوہر اعجاز
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
  • پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرکے اسٹیٹ بینک نے بزنس کمیونٹی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، احمد عظیم علوی
  • سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • اسٹیٹ بنیک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو ہوگا