فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، ماسکو
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں نائب روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ واقعات، شدید بحران اور تشدد میں شدت ایک بار پھر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے بغیر خطے میں حقیقی امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب روسی وزیر خارجہ "سرگئی ورشینین" نے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں عالمی فلسطین کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ واقعات، شدید بحران اور تشدد میں شدت ایک بار پھر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے بغیر خطے میں حقیقی امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔ دوسری جانب اسی کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" نے دوٹوک اعلان کیا کہ فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دو ریاستی حل کو خطے میں استحکام کی کنجی سمجھتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قائم نہیں ہو سکتا فلسطینی ریاست انہوں نے کے بغیر
پڑھیں:
ٹرمپ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت کر دی
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم سے دو ریاستی حل پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا حماس کو ریلیف دینے کے مترادف ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے برطانوی وزیر اعظم سے دو ریاستی حل پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر کوئی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، دراصل حماس کو انعام دینے جیسا ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ حماس کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی عقل رکھتا ہے، وہ غزہ کی تباہی کو صاف دیکھ سکتا ہے ایسے میں کسی شدت پسند گروہ کو سیاسی فائدہ دینا غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔