چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار سبکدوش، قائم مقام چیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور وفاقی حکومت نے سیکریٹری ایجوکیشن ندیم محبوب کو کمیشن کا قائمقام چیئرمین تعینات کر دیا۔
وفاقی وزارت تعلیم نے سیکریٹری ندیم محبوب کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ندیم محبوب کی قائم قام چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کی منظوری دی۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ندیم محبوب کی تعیناتی تین ماہ یا مستقل چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی تک ہو گی۔
ندیم محبوب ایچ ای سی کمیشن کے رکن بھی ہیں اور اسی بنیاد پر وزیر اعظم نے انہیں ایچ ای سی ایکٹ کی سیکشن 8کی ذیلی شق3کے تحت قائم قام چیئرمین تعینات کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق چیئرمین ایچ ای سی کی جانب سے مختلف تقرریاں وتبادلے کیے گئے ہیں۔
ایچ ای سی ذرائع نے بتایا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ڈاکٹر مختار کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن بارے وضاحت مانگی گئی کہ ڈاکٹر مختار مزید کام جاری نہیں رکھ سکیں گے تاہم وزیر اعظم آفس کی جانب سے سمری میں ایکٹ کے مطابق قائم قام چیئرمین کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔
ندیم محبوب سیکریٹری ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ چیئرمین ایچ ای سی کی ذمہ داریاں کل سنبھالیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی تعیناتی کی جانب سے
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
کراچی:قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔
دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔