مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد ڈاکٹر مختار کا چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان انھوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، واضح رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی سیکریٹری تعلیم کو چیئرمین کا عارضی چارج ملنے کے امکان ہے تاہم اب تک نئے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری نہیں ہوسکا ہے۔ادھر اپنی مدت ملازمت کے آخری روز ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ خط ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چیئرپرسن کے طور پر میری مدت ملازمت ختم ہونے پر لکھ رہا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ اس موقع کو اعلی تعلیمی برادری کی طرف سے ملنے والے تمام تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ اور ساتھیوں کو ایک روشن مستقبل کے لیے نیک تمناوں کے ساتھ الوداع کررہا ہوں۔تین سال قبل پاکستان کے وزیر اعظم نے دوسری بار اس انتہائی اہم شعبے کی قیادت کی بھاری ذمہ داری سونپ کر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
انھوں نے خط میں دعوی کیا کہ اعلی تعلیم کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کمیونٹی اپنی صفوں میں تقسیم کا شکار تھی جبکہ اس کے بعد کے تین سال بھی مختلف نہیں تھے، اور شعبے کی تیزی سے توسیع کے درمیان مالیاتی جگہ، گورننس کی حدود، اور معیار کی بہتری نے میرے کام کو اور بھی مشکل بنایا۔لیکن آپ کی غیر مشروط حمایت اور کمیشن اراکین کی رہنمائی کے ساتھ، میں یہ بتاتے ہوئے فخر اور خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میں ایک مثبت ضمیر کے ساتھ یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی نہ کرنیوالے متعدد طلبہ گرفتار، یونیورسٹی کا موقف بھی جاری قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی نہ کرنیوالے متعدد طلبہ گرفتار، یونیورسٹی کا موقف بھی جاری ہیومن رائٹس کمیشن کا تنخواہ دار طبقے کیلئے کم از کم اجرت 75ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ وزیراعظم نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا، ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبداللطیف چترالی کو نا اہل قرار دیدیا وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال زائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر مختار مدت ملازمت ایچ ای سی توسیع کے کے بعد

پڑھیں:

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی

 راؤ دلشاد:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔

 انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب

متعلقہ مضامین

  • کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
  • انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
  • وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
  • قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی
  • پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • جناح ٹائون کے تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز
  • عہدہ سے ہٹانے کے فیصلہ کیخلاف چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
  • پی ٹی آئی کا سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ، علی ظفر نے استعفے جمع کرا دیے
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی