راجن پور: کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125سال سے تعینات بارڈر ملٹری پولیس میں تبدیلی، پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125سال سے تعینات بارڈر ملٹری پولیس میں تبدیلی کردی گئی۔
پہلی مرتبہ بارڈر ملٹری پولیس میں خواتین کو سیکیورٹی پر تعینات کردیا گیا ہے۔
خواتین پولیس اہلکاروں کو اسلحہ چلانا اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ کرنے کی مکمل ٹریننگ دی گئی ہے۔
خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری تعیناتی سے یہاں کی خواتین اپنے مسائل کے لیے باہر نکل سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوہ سلیمان سے آنیوالے سیلابی پانی سے 2 ہزار سال پرانے سکے مل گئے
کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی پانی نے جہاں پنجاب میں شدید تباہی مچائی وہیں وہ اپنے ساتھ قدیم خزانے بھی لایا۔
ڈیرہ غازی خان کی قبائلی پٹی سے گزرنے والے سیلابی ریلے اپنے ساتھ ہزاروں سال پرانے سکے اور مختلف ادوار کے نایاب نوادرات لے کر آئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی پانی سے ملنے والے سکوں میں ویما دیوا کشان دور کے سکے بھی شامل ہیں جو کہ 2 ہزار سال پرانے ہیں۔
انتظامیہ نے مزید بتایا ویما دیوا کشان دور کے علاوہ لودھی، تغلق، درانی، سکھ، مغل، برطانوی، عرب دنیا، وسطی ایشیا، چین اور خراسان کے سکے بھی ملے ہیں
انتظامیہ کے مطابق سخی سرور کے قریب پہاڑی ندی میں بہہ جانے والے قیمتی نوادرات مقامی لوگوں کو ملیں جنہیں بعد میں متعلقہ محکمے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ یہ صرف دھات کے ٹکڑے نہیں ہیں بلکہ قدیم تہذیب کے نشانات ہیں، ان سکوں کے ڈیزائن خطے کے شاندار ماضی، سابقہ سلطنتوں کی شان و شوکت اور قدیم تجارتی راستوں کی جھلک دکھاتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ آثار قدیمہ کے ماہرین مزید قیمتی نوادرات کی تلاش میں جلد ہی اس علاقے میں کھدائی شروع کر دیں گے