ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید والوں کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے اپنے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی کے خلاف بولنے سے قبل دس بار سوچا کریں۔ربیکا خان ان دنوں اپنے شریک حیات حسین ترین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
بعض ویڈیوز اور تصاویر میں ربیکا خان اور ان کے شوہر کو عمرے کی ادائیگی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور ان کی ویڈیو کوئی ریکارڈ کرتا دکھائی دیا۔علاوہ ازیں ٹک ٹاکر اور ان شریک حیات کی دیگر ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔(جاری ہے)
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد ربیکا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کے خلاف بات کرنے سے قبل سوچا کریں۔
ربیکا خان نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں ںے اور حسین ترین نے تین بار عمرے کی ادائیگی کرلی اور ان کے تمام معاملات بہتر جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کچھ بولنے سے قبل سوچنا چاہیے کہ وہ کیا بول رہے ہیں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ کمنٹس کرنے والوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ کس مقام پر اور کہاں موجود ہیں، پھر تبصرے کریں۔ربیکا خان کے مطابق وہ برا بھلا بولنے والوں کو کچھ نہیں کہتیں، انہوں نے اپنے تمام معاملات خدا پر چھوڑ دیے ہیں لیکن کہنے والوں کو سوچنا چاہیے۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ کسی کے خلاف باتیں کرنے والوں کو کہنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہ ہیں، کیوں کہ انہیں دوسرے کی نیت کا علم نہیں ہوتا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنے والوں کو ربیکا خان عمرے کی ٹک ٹاکر اور ان
پڑھیں:
ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
اسلام آباد: ویپنگ کے نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی نئی تحقیق نے ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کو عام سگریٹ کا محفوظ متبادل سمجھنا ایک غلط فہمی ہے، کیونکہ اس کے استعمال سے بھی انسانی صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق ویپ استعمال کرنے والے افراد کے منہ اور پھیپھڑوں کے خلیوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈی این اے میں خرابی مختلف بیماریوں، خصوصاً کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویپ میں روایتی تمباکو موجود نہیں ہوتا، لیکن اس میں شامل مختلف کیمیکلز اور فلیورز انسانی خلیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پوڈ سسٹم پر مبنی ویپ استعمال کرنے والے افراد میں خلیاتی نقصان نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔
سائنس دانوں کے مطابق ویپنگ اور روایتی سگریٹ نوشی کا طریقہ کار مختلف ضرور ہے، تاہم دونوں صورتوں میں جسم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ بعض مطالعات میں ویپ استعمال کرنے والوں کے خلیوں میں ہونے والے ڈی این اے نقصان کی سطح سگریٹ نوش افراد کے قریب پائی گئی۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل میں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کو محفوظ متبادل سمجھ کر استعمال کرنے کے بجائے اس سے مکمل اجتناب اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے۔
ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویپنگ کے نقصانات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی تمام مصنوعات سے حتیٰ الامکان دور رہیں، کیونکہ نئی سائنسی تحقیقات کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ویپنگ بھی انسانی جسم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔