مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے حال ہی میں اپنے لپ فلرز ختم کروانے کا فیصلہ کیا۔ جب انہوں نے اس کاسمیٹک طریقہ علاج سے چھٹکارا پایا، تو ان کا چہرہ کچھ دنوں کے لیے سوج گیا۔ ان کے اس بولڈ فیصلے کو کئی لوگوں نے سراہا، لیکن انٹرنیٹ پر ایک بڑی تعداد نے عرفی جاوید کی ظاہری شکل کا مذاق بھی اُڑایا۔

 کچھ لوگوں نے ان کے منفرد انداز کو لے کر نفرت انگیز تبصرے کیے تو کچھ نے کہا کہ وہ کارٹون کی طرح لگ رہی ہیں۔ اب انہوں نے اپنے ’فلر فری چہرے‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں ان کے چہرے کی سوجن کم ہوگئی ہے اور وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید کو لِپ فلرز کرانا مہنگا پڑگیا، بگڑے چہرے کی ویڈیو وائرل

عرفی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ساری ٹرولنگ اور میمز دیکھ کر مجھے خوب ہنسی آئی۔  ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لیجیے، یہ ہے میرا چہرہ بغیر فلرز اور سوجن کے، مجھے خود اپنا چہرہ اور ہونٹ ایسے دیکھنے کی عادت نہیں رہی۔ انہوں نے ایک وضاحت بھی دی اور لکھا، یہاں میں نے لپ پلمپر کا استعمال کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Uorfi (@urf7i)

ان کی حالیہ تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے جسمین بھاسن نے لکھا، خوبصورت۔ اداکارہ کرشنا مکھرجی نے بھی تبصرہ کیا، ’تم بہت پیاری لگ رہی ہو‘۔ جبکہ ایک مداح کا کہنا تھا کہ تم واقعی بہت اچھی لگ رہی ہو، براہ کرم دوبارہ فلرز مت کروانا۔

یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید نے سر کے بال منڈوا لیے؟

واضح رہے کہ عرفی جاوید کو سوشل میڈیا پر اکثر نفرت انگیز تبصروں اور سخت ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے۔ حالیہ گفتگو میں، اسکرین سے بات کرتے ہوئے عرفی جاوید نے بتایا کہ یہ منفی تبصرے ان پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’ٹرولنگ نے مجھے ذہنی طور پر ایک زخم دیا ہے اور میرے بینک بیلنس پر بھی ایک بڑا نشان چھوڑا ہے کیونکہ مجھے تھراپی سیشنز لینے پڑتے ہیں۔ یہ مجھے متاثر کرتی ہے، لیکن ساتھ ہی مجھے بہتر کرنے کی ترغیب بھی دیتی ہے۔ میں ٹرولنگ کو ہنسی میں ٹال دیتی ہوں۔ برسوں تک عزت نہ ملنے کی وجہ سے مجھ میں عدم تحفظ پیدا ہوا، اور اسی وجہ سے میں بعض اوقات حد پار کر جاتی ہوں‘۔

عرفی جاوید کو آخری بار شو ’دی ٹریٹرز‘ میں دیکھا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے نکیتا لتھر کے ساتھ مل کر یہ شو جیتا اور 70 لاکھ روپے انعام بھی جیتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ عرفی جاوید عرفی جاوید فلرز کاسمیٹک سرجری لپ فلرز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ عرفی جاوید کاسمیٹک سرجری لپ فلرز عرفی جاوید نے انہوں نے

پڑھیں:

عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش آنے والے واقعے پر اب تک معافی نہیں مانگی جبکہ وزیراعظم کو اپنے وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سحر کامران نے دعویٰ کیوں کیا؟

وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سحر کامران نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران انہوں نے وزارت اور متعلقہ سیکریٹری سے سوال کیا تھا کہ کمیٹی کے اجلاس میں تقریباً 12 ارب روپے مالیت کے 14 منصوبوں کی منظوری لی گئی تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ بجٹ میں 14 ارب روپے سے زائد مالیت کے 17 منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا صرف یہ سوال تھا کہ وہ 3 اضافی منصوبے کون سے تھے جو قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں کیے گئے۔ ان کے بقول انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے متعلق بھی ایجنڈے کے مطابق چند سوالات کیے لیکن اسی دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اونچی آواز میں گفتگو کرنے لگے جس سے انہیں شدید تضحیک کا احساس ہوا۔

سحر کامران کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس صورتحال پر واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے دوبارہ بلند آواز میں کہا کہ ’یہ ممبر کمیٹی کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہیں‘، حالانکہ ان کے بقول انہوں نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیے: امریکا ایران مذاکرات، پیپلز پارٹی کا کردار پسِ منظر میں کیوں؟

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ عطا اللہ تارڑ کے رویے پر انہیں اعتراض ہوا ہو۔ ان کے مطابق اس سے قبل بھی ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے ان کے سوال کا متعلقہ جواب نہیں دیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے قومی اسمبلی میں اس معاملے کی نشاندہی کی تو عطا اللہ تارڑ نے جواب دیا کہ میرا یہی کام ہے کہ سوال جیسا بھی ہو جواب میں اپنی مرضی کا دیتا ہوں۔

سحر کامران نے سپیکر قومی اسمبلی کے رویے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایوان میں جانبداری محسوس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایک وفاقی وزیر کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کیا گیا تھا۔

سحر کامران نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ وزرا کے رویے کا نوٹس لیں اور پارلیمانی روایات کے مطابق ارکان کے ساتھ احترام پر مبنی طرز عمل یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان کے بقول پارٹی آج بھی جمہوریت کے استحکام کی خاطر وفاقی حکومت کی اتحادی ہے تاہم اسی وجہ سے کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

مزید پڑھیں: عطا تارڑ کا بڑا ایکشن: واجبات کی ادائیگی تک نجی ٹی وی کے اشتہارات بند کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک کے تمام صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی نمایاں نمائندگی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رکن قومی اسمبلی سحر کامران سحر کامران کو عطا تارڑ سے شکایت وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں