وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروںکوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کی۔
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نیرات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکووں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کچے کے ڈاکووں کے خلاف برسر پیکار پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولیس اہلکاروں محسن نقوی نے شہید پولیس وزیر داخلہ نے کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کی خضدار میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پانچ دہشتگرد ہلاک کر کے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی.
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا.
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی