کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ساؤتھ سے ابتدائی کارروائی کی تفصیلات فوری طلب کر لی ہیں۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم کو متحرک کیا جائے اور واقعے کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ سے انہیں آگاہ رکھا جائے۔
خواجہ شمس الاسلام کو شہر کا مہنگا ترین وکیل تصور کیا جاتا تھا۔ انہیں قیمتی گاڑیوں کا شوق تھا اور ان کی شخصیت کو کئی حلقے متنازع قرار دیتے تھے۔
ان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہوئے، جن میں ایک کیس تاحال زیرِ التوا ہے۔ انہیں ماضی میں بعض جھگڑوں کے باعث حراست میں بھی رہنا پڑا۔
پولیس کی تفتیش جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔
واقعے نے وکلا برادری میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، اور سیکیورٹی اقدامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیر تعلیم پنجاب کا سمر کیمپ کے حوالے سے حکومتی ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سمر کیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کروائیں، تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کی اجازت پیر سے جمعرات تک کی ہے سمر کیمپ صبح 7 تا 10 بجے تک اور صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے حکومتی ہدایت پر بعض سکولوں کے عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سمر کیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کروائیں، تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کی اجازت پیر سے جمعرات تک کی ہے سمر کیمپ صبح 7 تا 10 بجے تک اور صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ والدین حکومتی ہدایات اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے بارے میں شکایات وزیر تعلیم کے شکایت سیل کے نمبر 03166432182 اور 03160261408 پر درج کروا سکتے ہیں۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ بچوں کی شرکت اور والدین کی رضامندی سے مشروط ہے، سکو لز زبردستی بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلا سکتے۔