عائشہ خان اور حمیرا سے قبل شوبز کی کونسی مشہور شخصیت کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر سے قبل بھی کئی برسوں پہلے ایک مشہور شوبز شخصیت کی لاش کراچی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔
اداکار محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے معروف ہدایت کار جاوید فاضل کی لاش بھی ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جسے دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔ یہ انکشاف حالیہ دنوں اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی فلیٹس سے لاشیں ملنے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
محسن گیلانی نے بتایا کہ جاوید فاضل شوبز انڈسٹری کا ایک سینئر اور معتبر نام تھے، جنہیں شاید آج کے لوگ بھول چکے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید فاضل ایک روز رات دیر تک شوٹنگ کے بعد اپنے فلیٹ واپس لوٹے لیکن اگلے دن سیٹ پر نہیں پہنچے۔ پہلے تو ساتھی فنکاروں نے تاخیر کو معمول کا حصہ سمجھا، لیکن کافی وقت گزرنے کے بعد جب پروڈیوسر نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو جواب نہ ملا۔
محسن گیلانی نے بتایا کہ جاوید فضل کو تلاش کرنے کی مزید کوشش پر معلوم ہوا کہ وہ ناشتہ کرنے بھی نہیں آئے، جس کے بعد دروازہ توڑ کر ان کے فلیٹ میں داخل ہونا پڑا۔ اندر جاوید فاضل کی لاش موجود تھی۔ ان کا انتقال 2010 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے فلیٹ میں ہوا تھا، جہاں وہ اکیلے رہائش پذیر تھے۔
یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش بھی ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی جس نے پوری انڈسٹری کو غمزدہ کردیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فلیٹ سے برا مد ہوئی تھی محسن گیلانی نے عائشہ خان اور جاوید فاضل ان کے فلیٹ کی لاش
پڑھیں:
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ / لاھور (نمائندہ نوائے وقت) صدر مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ انٹرویو کو پاکستانی قوم کے جذبات کی سچی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف جرأت، غیرت اور مسلم اُمہ کی قیادت کی علامت ہے۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست، او آئی سی میں واضح پوزیشن اور غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بے باک مؤقف کے ذریعے 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل کی بات کی ہے۔ ان کے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی جارحیت، قبضے یا ریاستی دہشتگردی کو تسلیم نہیں کرے گا۔