اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس‘ فلیٹ سے ملنے والا پائوڈر سمندری نمک نکلا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
کراچی (نیٹ نیوز) ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لیے گئے مختلف سیمپلز کی رپورٹ حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کے گھر سے 6 سیمپل اکٹھے کیے گئے تھے، سیمپل جائے وقوعہ سے ملنے والے پانچ پیالوں سے حاصل کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق چھٹا سیمپل کچن میں رکھے نمک کا تھا جبکہ پانچ پیالوں میں سے ملنے والا سفوف سمندری نمک ہے۔ گھرکے کچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمندری نمک بدبو کو کم کرنے اور کیڑے بھگانے کے کام آتا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے تفتیش میں مزید پیشرفت ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سمندری طوفان ملیسا سے کیریبین کے مختلف جزائر میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملیسا طوفان نے جمیکا، کیوبا اور ہیٹی میں شدید تباہی مچائی جس کے نتیجے میں اب تک 50 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا بتانا ہےکہ طوفان کے باعث جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 30 افراد ہلاک ہوچکے جب کہ 20 لوگ زخمی اور 20 لاپتا ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ طوفان کے باعث مکانات، سڑکوں اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اب تک تقریباً 8 لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق کیوبا، جمیکا، ہیٹی اور ڈومینکن ریپبلک میں تباہی کے بعد طوفان اب برمودا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔