ای سی ایل میں نام؛ وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے وکیل قمر عنایت راجا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وزارت داخلہ کو 30 دن میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت، وکیل قمر عنایت راجا نے کہا کہ وزارت داخلہ کو نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پر فیصلہ آجائے پھر اسکو دیکھ لیتے ہیں۔
عدالت نے وزارت داخلہ کو ہدایات کے ساتھ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ وزارت داخلہ کو
پڑھیں:
حکومت پنجاب کا ریلوے کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ
لاہور:حکومت پنجاب نے پاکستان ریلویز کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرین کوریڈور منصوبے کے تحت 40 کلومیٹر ایریا میں 700 کنال رقبہ پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی، شاہدرہ سے رائیونڈ کے درمیان ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔
تقریباً سوا دو ارب لاگت کا گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ریلوے کی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اور کیفیز بھی بنائے جائیں گے۔
منصوبے کو کل چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے پیکج میں شاہدرہ سے ریلوے اسٹیشن، دوسرے میں والٹن تک کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تیسرے پیکج میں والٹن سے کوٹ لکھپت اور چوتھے میں رائیونڈ تک مکمل کیا جائے گا۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے منصوبے کا PC-1 محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوا دیا، منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی میں بھی مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے سے تعاون پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔