شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک اغواء
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
شکارپور میں انڈس ہائی وے پارکو کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک کو اغواء کر لیا گیا۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، آپریشن میں پولیس کی جانب سے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شہید پولیس اہلکار اور ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے میں بھی مطلوب تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید، راہگیر زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-22
ڈیرہ اسماعیل خا ن(صباح نیوز) تھانہ سٹی کی حدود ٹانک اڈا پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ٹانک اڈا پر نامعلوم ملزمان نے ایف سی اہلکار 39سالہ ربستان خان ولد یاغستان پر فائرنگ کر دی ، جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر 51سالہ محمد خلیل ولد محمد اسماعیل ماچھی زخمی ہوگیا، جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔