9 مئی کو نائب امریکی صدر نے بتایاپاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنیوالا ہے، نریندر مودی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بھارت کے ایوان بالا لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راُہل گاندھی سمیت حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں نے آپریشن سندور کے حوالے سے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
منگل کو لوک سبھا کے اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’22 اپریل کو پہلگام حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’حکومت نے پہلگام حملے کا جواب دینے کے لیے مسلح افواج کو ‘فری ہینڈ‘ دیا اور پاکستان کچھ نہ کر سکا۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی رہنما نے انڈیا کو آپریشن سندو روکنے کا نہیں کہا۔ نو مئی کی رات کو امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے مجھے بتایا کہ ’پاکستان انڈیا پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
بھارتی وزیراعظم کے مطابق ‘میں نے نائب امریکی صدر کو اپنے ردِعمل میں کہا کہ اگر پاکستان کا ایسا کرنے کا ارادہ ہے تو اُسے اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف
بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، بلکہ حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے جنہوں نے بھارت کے اندر ہی دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔
پی چدمبرم نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بغیر کسی ثبوت کے یہ فرض کیوں کر رہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے؟ اگر ایسا ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے گئے؟ انہوں نے کہا کہ اب تک نہ تو حملہ آوروں کو شناخت کیا گیا اور نہ ہی کوئی واضح گرفتاری سامنے آئی۔
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں اپریل 2025 میں ہونے والے اس حملے میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جس کے بعد بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کے نام سے جوابی کارروائی کا آغاز کیا، لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں۔
چدمبرم کے انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے نہ صرف اس حملے کی شدید مذمت کی تھی بلکہ شفاف اور مشترکہ تحقیقات کے لیے تعاون کی بھی پیشکش کی تھی۔