کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا، جینے مرنے کی بھی سہولت نہیں ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
کراچی :رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا ہے۔
پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ تسلسل سے زیادتی ہو رہی ہے، شہر کو اجاڑ دیا گیا ہے، یہ اب رہنے کی نہیں بلکہ سہنے کی جگہ بن چکا ہے، ورلڈ بینک کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی نے گزشتہ سال وفاق کو 1 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیا لیکن یہاں جینے اور مرنے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہیں، اسکولوں کی تعلیم تباہ حال، تعلیم اور صحت کا سودا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں کراچی کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے، شہر قائد کو مزید مشکلات میں ڈالنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن ہمارے سندھ اسمبلی ارکان نے اس منصوبے کو ناکام بنایا۔
خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ ٹیکس لگا کر 20 ہزار کا بل 32 ہزار کا آتا ہے، کے-الیکٹرک کو حوصلہ دے دیا گیا ہے کہ چوری کرو ہمارے پیسے پہلے دو۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو کرائے بھی بڑھ جاتے ہیں، بجلی کے بلوں میں چارجز اور ٹیکسز کی بھر مار ہے، بیس ہزار کا بل چالیس ہزار کا ہو جاتا ہے، پیپلز پارٹی نے کے-الیکٹرک کو شہ دی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں ملک میں ڈالر آنا چاہیے، جب پیٹرول اتنا مہنگا ہے تو ملک میں سرمایہ کاری کیسے ہوگی؟
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
وزیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عوام کے لیے خوشخبری لے کر آیا ہے کیونکہ وزیرآباد کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت توڑی گئی ہے کہ ترقی صرف بڑے شہروں تک محدود رہتی تھی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس سے قبل میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا اور آج وزیرآباد میں یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گجرانوالہ میٹرو منصوبے کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی جو لاہور میٹرو سے زیادہ جدید اور بہتر ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ اس بس سروس میں عوام صرف 20 روپے کرایہ ادا کر کے وزیرآباد سے گجرانوالہ تک سفر کر سکیں گے جبکہ خواتین، طلبہ، بزرگ شہری اور معذور افراد کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہوگی۔ بسوں میں ایئر کنڈیشن، فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا مقابلہ کر رہا ہے لیکن خوش قسمتی سے بروقت اقدامات کے باعث بڑی تباہی سے بچا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ، فوج اور نیوی نے دن رات محنت کر کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدترین بارشوں اور سیلاب کے باوجود عوام کی جانوں کو بچانے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ انہوں نے تمام محکموں اور “ستھرا پنجاب” ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو یہ اطمینان ہونا چاہیے کہ حکومت صرف زبانی دعوے نہیں کر رہی بلکہ میدانِ عمل میں ہے اور ہر سطح پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Post Views: 4