ٹیکس وصولی میں اضافہ، ایف بی آر کا جولائی کا ہدف عبور
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2025 کے لیے مقرر کردہ 748.1 ارب روپے کے ہدف سے زائد، 754.4 ارب روپے کا نیٹ ٹیکس اکٹھا کر کے ہدف عبور کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف پی سی سی آئی کا ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو دیے گئے گرفتاری کے اختیارات مؤخر کرنے کا مطالبہ
انگریزی روزنامے میں شائع سینیئر رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق جولائی میں حاصل ہونے والی محصولات میں آمدنی ٹیکس 323.
رواں مالی سال 2025-26 کے لیے ایف بی آر نے 14.131 کھرب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے، جب کہ اگست میں 950 ارب اور ستمبر میں 1,385 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر ٹیکس ٹیکس ہدفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ٹیکس ٹیکس ہدف ایف بی آر ارب روپے
پڑھیں:
کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، 6 ارب 70 کروڑ کا ریونیو وصول
کراچی:ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے گزشتہ دو سال کے دوران 60 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی چوری کی نشاندہی کرنے کے بعد 6 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے خطیر ریونیو کی وصولیاں کی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے منگل کو جاری ہونیوالے دو سالہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری کی قیادت میں موصولہ خفیہ اطلاعات پر بعد ازکسٹمز کلئیرنس آڈٹ میں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔
اس عرصے میں ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ کی جانب سے صرف سولر پینل کی درآمدات میں ایک کھرب 20ارب روپے مالیت کی منی لانڈرنگ بھی بے نقاب کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چالاک درآمدکنندگان کی جانب سے درآمدی دستاویزات میں سولر پینلز کی زائد قیمت ظاہرکرکے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے۔
ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ کراچی نے گذشتہ دوسال کے دوران 48ارب روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے 2ارب روپے مالیت کاریونیو وصول کیا۔
جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سینٹرل نے ان دو سالوں کے دوران 12ارب 50کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی نشاندہی کی اور ڈیوٹی وٹیکسوں کی میں 4ارب 70کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں۔