UrduPoint:
2025-09-18@20:56:34 GMT

پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT

پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔

حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس سکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق حکومت کی جانب سے خریداروں کیلئے سبسڈائزڈ ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت دی جائے گی، جبکہ سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی اور 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں پر پنجاب حکومت خریدار کی ڈاؤن پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے بھی ادا کرے گی، باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فنانسنگ منصوبہ بھی منظور کیا ہے، گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ نے اس سکیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شراکت دار بینک 6.

65 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کریں گے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج  (پی ایس ایکس)  میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی غیر معمولی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1873 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,58,051 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ دن کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ 58 ہزار 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار 978 پوائنٹس کی نچلی سطح کو بھی چھوا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان نے انڈیکس کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,56,177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل