سینیئر اداکارہ اسماء عباس جنہیں پاکستانی ڈراموں میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے سراہا جاتا ہے انہوں نے ناقدین کو کہا ہے کہ اگر کسی کو ان سے مسئلہ ہے تو وہ ان کا یوٹیوب چینل ان سبسکرائب کر دیں۔

حال ہی میں اسما عباس نے اپنی گھریلو مددگار کے حق میں آواز بلند کی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ ولاگ میں اپنے ناظرین کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو اُن کی ہاؤس ہیلپ سے مسئلہ ہے تو وہ چینل کو ان سبسکرائب کر دے۔

اپنے وی لاگ میں اسما عباس نے کہا میں اپنی ویڈیو پر کچھ تبصرے پڑھ رہی تھی اور چندا کے بارے میں نفرت انگیز کمنٹس دیکھ کر حیران رہ گئی۔ یہ تبصرے واقعی تکلیف دہ تھے۔ مجھے اپنے بارے میں نفرت آمیز باتیں پڑھنے کی عادت ہو چکی ہے۔ کوئی کہتا ہے، ’بے شرم بڑھیا‘، کوئی کہتا ہے، ’اس عمر میں ایسے بے حیاء کپڑے پہنتی ہو‘، یا پھر ’مرنے والی ہو، ذرا اپنے اعمال دیکھو‘۔ لیکن اس بار مجھے واقعی دکھ ہوا کیونکہ یہ تبصرے میری ہاؤس ہیلپ کے بارے میں تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے لکھا، ’ہمیں چندا میں کوئی دلچسپی نہیں‘، ’ہمیں تمہاری ملازمہ کی کہانیاں کیوں سننی پڑتی ہیں؟‘ یا پھر ’ہمیں اُس کی زندگی سے کوئی غرض نہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح کر دوں کہ میں اپنی زندگی میں ’ملازمہ‘ کا لفظ استعمال ہی نہیں کرتی، یہ لفظ میری لغت میں ہے ہی نہیں۔ وہ میری ہاؤس ہیلپ ہیں اور میرے لیے بے حد اہم ہیں۔ اُن کے بغیر میں زندہ نہیں رہ سکتی۔ وہ دن رات میرا ساتھ دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محبت عمر اور وقت کے ساتھ بدلتی ہے، اسما عباس

انہوں نے مزید کہا میں اُن کی وفاداری، محبت، عزت اور محنت کا کبھی بدلہ نہیں دے سکتی۔ وہ میرے ساتھ بہت وفادار ہیں، اور میں حقیقت میں اُن کے بغیر رہ ہی نہیں سکتی۔ تو اگر کسی کو میری ہاؤس ہیلپ کی وجہ سے میرے وی لاگ پسند نہیں آتے تو وہ بلا جھجک میری چینل کو ان سبسکرائب، اَن فالو یا بلاک کر دے۔ اگر آپ اپنے ملازمین سے عزت اور برابری کا سلوک نہیں کر سکتے تو آپ کی ساری عبادات کس کام کی ہیں؟ میرا دل ٹوٹ گیا۔ یہ لوگ میرے بچوں کی طرح ہیں۔

واضح رہے کہ اسما عباس ایک شاندار پاکستانی اداکارہ ہیں جو مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے قابل ذکر ڈرامے دمپخت، اکبری اصغری، خمار، دلدل، رانجھا رانجھا کردی، چپکے چپکے، چوہدری اینڈ سنز، جی ٹی روڈ، ردّ، من جوگی، بےبی باجی کی بہویں اور دستک اور دیگر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسما عباس پاکستانی اداکارہ پاکستانی ڈرامے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی اداکارہ پاکستانی ڈرامے انہوں نے

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو

اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ملک چلانا ہے تو آئین پر عمل پیرا ہونا پڑے گا، ہم کسی صورت فوج کے غزہ میں جانے کی حمایت نہیں کرسکتے، اپنے بھائیوں کو اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں سے قتل ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعۃ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ ان سے مشرق وسطیٰ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام
  • شوبز کی خواتین طلاق کو پروموٹ نہ کریں: روبی انعم
  • ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
  • کمرے میں صرف کتوں کے ایوارڈ ہیں، مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، کاشف محمود