ریمدان بارڈر کیطرف مارچ، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا اظہار خیال
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ظہیر عباس نقوی، رکن شوریٰ عالی علامہ عبدالخالق اسدی، صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اور سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں اور عوام سے اپیل ہے کہ اپنے آئینی اور مذہبی حق کیلئے میدان میں نکلنے کیلئے تیاری کریں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے اربعین زائرین کے زمینی راستے سے سفر کے حوالے سے حکومتی پابندی کیخلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ریمدان بارڈر کیجانب مارچ کے اعلان پر کہا ہے کہ قوم تیاری کرے، حکومت کے اس ظالمانہ فیصلہ کیخلاف ہر صورت زائرین کے ہمراہ ریمدان کی جانب مارچ کریں گے اور زیارت امام حسین علیہ السلام کے راستہ میں ڈالی جانے والی ہر رکاوٹ کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ظہیر عباس نقوی، رکن شوریٰ عالی علامہ عبدالخالق اسدی، صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اور سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں اور عوام سے اپیل ہے کہ اپنے آئینی اور مذہبی حق کیلئے میدان میں نکلنے کیلئے تیاری کریں۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے صدر علامہ سید
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔