کراچی؛ پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے 35 سالہ خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی:
نیوکراچی لاسی گوٹھ کی رہائشی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے جاں بحق ہوگئی ۔ ورثا لاش اسپتال لائے اور موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کے بغیر واپس لے گئے۔
پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی لاسی گوٹھ روٹ نمبر ایچ 2 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔
اسپتال میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ حسینہ بی بی زوجہ عبدالواحید کے نام سے کی گئی ، جس کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ۔ متوفیہ کی لاش ورثا اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال لائے تھے اور موت کی تصدیق کے بعد واپس لے گئے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار خطرناک ملزمان گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کراچی میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کر کے چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 18 مئی 2025 کو بدین میں عبدالرحمان نامی شخص کے قتل میں ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔