سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ،ادائیگی آج سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کی باقاعدہ ادائیگی آج سے شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افسروں کو دی جانے والی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کی ادائیگی آج سے شروع ہو رہی ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ صوبائی حکومت نے 15 فیصد ڈی آر اے اور وفاقی حکومت نے 30 فیصد ڈی آر اے کی منظوری دے دی تھی۔
اس سلسلے میں اداروں نے ملازمین کو جاری کئے گئے پے رولز کے مطابق تنخواہوں میں 4 ہزار روپے سے لے کر 1 لاکھ روپے تک اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ انکم ٹیکس میں بھی کچھ رعایت دی گئی ہے، جس سے ملازمین کی خالص آمدنی میں بھی بہتری آئے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس صورتحال میں صرف موجودہ ملازمین ہی نہیں بلکہ ریٹائرڈ افسروں کو بھی اضافہ شدہ پنشن کی ادائیگی کل سے شروع ہو جائیگی، محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، کہ وہ نئی تنخواہیں اور مراعات فوری طور پر جاری کریں جبکہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں رقم کی بروقت ترسیل کو یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کی باقاعدہ ادائیگی کل سے شروع ہوگی، موجودہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت ریٹائرڈ افسروں کو بھی اضافہ شدہ پنشن کی ادائیگی کل سے شروع ہو جائیگی.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملازمین کی تنخواہوں سرکاری ملازمین کی کی ادائیگی
پڑھیں:
ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے: مصدق ملک
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو تعلیم پر توجہ دینا ہوگی، ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے۔
پاکستان ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی تقریب سے خطاب کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ دنیا اب سولر ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے، نوجوانوں کے آئیڈیاز کے ذریعے ماحولیات میں بہتری لائی جا سکتی ہے، ہمیں ماحولیات میں بہتری لانی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرین فندنگ کو سپورٹ کرے گی، ہمیں فضا میں پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنا ہے۔
اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو محفوظ ماحولیاتی نظام فراہم کرنا ہے، حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔