ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے میٹرک سائنس گروپ کا متوقع نتیجہ کم و بیش مزید 15 روز کی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اس نتیجے کے 1 لاکھ 80 ہزار طلبہ منتظر ہیں اور 1 لاکھ طلبہ پورٹل کے ذریعے سرکاری کالجوں میں داخلوں کی درخواستیں بھی دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کراچی سمیت پورے سندھ میں یہ نتائج 31 جولائی کو جاری ہونے تھے جبکہ میٹرک بورڈ کی انتظامیہ نے بھی یہ نتائج بروقت جاری کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم میٹرک بورڈ کے ذرائع کے مطابق اب ایسا ممکن نہیں رہا اور بہت کوششوں کے ساتھ میٹرک سائنس گروپ کا نتیجہ اگست کے دوسرے ہفتے میں کسی وقت جاری ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے " ایکسپریس" کو بتایا کہ "میٹرک سائنس میں سندھی زبان کے مضمون کی کاپیاں اب تک جانچ کے عمل سے باہر نہیں آسکیں ہیں کیونکہ مذکورہ مضمون کی کاپیوں کے ذمے دار اساتذہ کی ایک بڑی تعداد تعطیلات گزارنے کراچی سے باہر اپنے آبائی علاقوں میں ہے اور جو اساتذہ سندھی کے مضمون کی کاپیاں جانچ رہے ہیں ان کی تعداد اس قدر نہیں کہ نتیجہ بروقت آسکے لہذا جو اساتذہ تعطیلات پر ہیں انھیں فون کرکے بلایا جارہا ہے "۔

یاد رہے کہ کراچی میں میٹرک سائنس کا آخری پرچہ 2 جون کو ہوا تھا اب خیال کیا جارہا یے کہ چونکہ مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت انٹر سال اول کی پلیسمنٹ/میرٹ لسٹ جاری ہوچکی ہے اور اب تک 50 ہزار کے قریب طلبہ انٹر سال اول میں داخلے بھی لے چکے ہیں لہذا امکان یے کہ کراچی کے سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کی کلاسز پہلے شروع ہوجائیں اور انھیں طلبہ کا میٹرک کا نتیجہ کالج کا سیشن شروع ہونے کے بعد جاری ہو اور اگر نتیجے کا انتظار کیا جائے تو ایسی صورت میں انٹر سال اول کا سیشن بھی بروقت شروع نہیں ہوپائے گا۔

واضح رہے کہ ناکام طلبا کو ملا کر تقریبا 1 لاکھ 80 ہزار طلبہ کا میٹرک سائنس کا نتیجہ جاری ہونا ہے جو تاحال تیاری کے مراحل میں ہے اور تاخیر کا شکار ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نتائج میں تاخیر کی صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میٹرک بورڈ کراچی میں کوئی مستقل ناظم امتحانات موجود نہیں ہے جو نتائج کی بروقت تیاری کی ذمے داری لیتا اور ناظم امتحانات میٹرک بورڈ کراچی میں کام کررہے تھے انھیں چیئرمین بورڈ نے اختیارات نا ہونے کے باوجود عہدے سے خود ہی سبکدوش کردیا۔

بورڈ میں اس وقت موجود تینوں ڈپٹی کنٹرولر معطل ہیں لہذا ناظم امتحانات کا چارج چیئرمین بورڈ نے خود ہی ایک اسسٹنٹ کنٹرولر کو دے رکھا ہے واضح رہے کہ بورڈ کے ایکٹ کے تحت ناظم امتحانات کی تقرری و سبکدوشی کا اختیار کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ کے پاس ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ناظم امتحانات انٹر سال اول میٹرک سائنس میٹرک بورڈ بورڈ کراچی رہے کہ

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی, 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 908 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 296 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شوگر ملز مالکان کو برآمد کیلئے سبسڈی کیوں دی گئی؟ چیئرمین پی اے سی کا سوال
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی, 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
  • میٹرک ٹیکنیکل ایجوکیشن نتائج، بینک گارڈ کی بیٹی کی تیسری پوزیشن
  • پشاور کے میٹرک بورڈ کے نتائج، ایک ہی اسکول کی طالبات نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی
  • چیچہ وطنی: سکالرز سکولز کے طلبہ کا شاندار رزلٹ، ہونہار طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
  • پشاور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشنوں پر طالبات براجمان
  • پنجاب ٹریفک قوانین: رواں سال48 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کے ڈرائیونگ لائسنس جاری
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا فیصلہ، اولمپک میڈل جیتنے پر انعامی رقم 3 کروڑ کردی گئی