فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو نے نئی لائسنسنگ کمیٹی تشکیل دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو نے نئی لائسنسنگ کمیٹی تشکیل دیدی، سیلزٹیکس رجسٹریشن کیلئے درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے ہائی لیول کمیٹی قائم کی گئی۔سیلزٹیکس رولز2006،انکم ٹیکس آرڈیننس2001کے تحت اختیارات استعمال کیے گئے، نئی رجسٹریشنز، شکایات اورلائسنس منسوخی کی سفارشات کا اختیار نئی کمیٹی کوحاصل ہوگا۔
(جاری ہے)
کمیٹی کی سربراہی ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی عابد محمود کریں گے، ریونیوآپریشنز، آئی ٹی، نظام اورپی آر اے ایل کے سینئرافسران بھی شامل ہیں، چیف ریونیوآپریشنزارشدنواز، چیف سسٹمزعامرجاویدرکن مقرر کردیئے گئے۔ نئے قواعدکے مطابق رجسٹریشن کی شرائط وتجاویزتیارکی جائیں گی،لائسنس کے اجراء بارے پہلے کے 3 نوٹیفکیشنز بھی منسوخ کردیئے گئے۔درخواست دہندگان کی اہلیت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، شکایات کی روشنی میں لائسنس منسوخی کی سفارشات بورڈ کو دی جائیں گی، کمیٹی پی آر اے ایل، ایس ٹی بی، ایف بی آر آئی ٹی ونگ و فیلڈ افسران پر مشتمل ہوگی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
ساف انڈر17چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔محمد عبداللہ نے شاندار ہیٹرک کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہونے والی ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو 4 گول سے شکست دے دی۔
گروپ بی کے میچ میں پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام تک 0-2 کی سبقت حاصل تھی۔ یہ دونوں گول محمد عبداللہ کے نام رہے۔ محمد عبداللہ نےکھیل کے 15ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلوائی، 25ویں منٹ میں محمد عبداللہ نے گول داغتے ہوئے اسے 0-2 کی سبقت میں تبدیل کردیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی پاکستان حریف ٹیم پر حاوی رہا۔
حمزہ یاسر نے 67ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو مزید سبقت دلوا کر مقابلہ 0-3 کردیا۔محمد عبداللہ نے3 منٹ بعد 70ویں منٹ میں گیند کو جال میں ڈال کر ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے پاکستان کو 0-4 کی واضح برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
پاکستان اپنے دوسرے گروپ میچ میں جمعہ کو مالدیپ سے مقابلہ کرے گا۔گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔