آئی فون ایئر کی پروڈکشن کم نہیں کی جا رہی: رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
حال ہی میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل گزشتہ ماہ لانچ کیے جانے والے اپنے آئی فون ایئر کی پروڈکشن کم کر رہی ہے۔
اس متعلق یہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ یہ فون تقریباً ’اینڈ آف پروڈکشن‘ موڈ میں داخل ہوچکا ہے۔ تاہم، نئی رپورٹ اس بات کی تردید کرتی ہیں۔
26 اکتوبر کو سرمایہ کاروں کو جاری ایک نوٹ میں کمپنی ٹی ڈی کاون کا کہنا تھا کہ ایپل 2025 میں بنائے جانے والے آئی فون ایئر یونٹس کی تعداد کم نہیں کر رہا۔
ٹی ڈی کاون کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر کے لیے آئی فون ایئر کےحوالے سے پیشگوئیاں برقرار رہیں گی۔
آئی فون ایئر کے لیے 2025 کے تیسرے سہ ماہی کے فورکاسٹ 30 لاکھ جبکہ چوتھے سہ ماہی کے لیے 70 لاکھ رہے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی فون ایئر
پڑھیں:
2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہوگی، شزا فاطمہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) شزہ فاطمہ خواجہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ دوہزار چھبیس کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی۔
وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا چین نے سی پیک سے ہماری معیشت کو زندہ کیا ، دوست ملک نے ساٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے ہمارے انفراسٹرکچر کے پورے نظام میں نئی جان ڈالی ۔ اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔
وزیر آئی ٹی نے کہا کہ زونگ نے پاکستان میں دوہزار تیس ڈیجیٹل روڈ میپ کے تناظر میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی ہے، حکومت پاکستان ڈیجیٹل نیشن ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ سیٹلائٹ انٹر نیٹ پر کام تیزکردیا گیا۔ توقع ہے کہ اے آئی بیسڈ کلاؤڈ سروس اگلے سال کے وسط تک دستیاب ہوگی۔ دوہزار چھبیس کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی بھی ہوگی ۔