ایک بیان میں گنہور خان اسران نے کہا کہ سندھ حکومت اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے، ایم کیو ایم کیمروں کے سامنے دکھاوے کے آنسو بہانے کے بجائے وفاق میں بیٹھ کر اپنے اتحادیوں سے سوال کرے اور حقیقی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا بیان سیاسی منافقت ہے، کراچی کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، ایم کیو ایم خود اس شہر کے مسائل کی بانی اور سہولت کار رہی ہے، جو جماعت کئی دہائیوں تک کراچی کے اقتدار پر براجمان رہی آج اپنی ہی کارکردگی سے نظریں چرا کر سندھ حکومت پر الزام تراشی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ اظہار کو یاد رکھنا چاہیئے کہ ان کی جماعت اس وقت وفاقی حکومت کی اتحادی ہے، ایم کیو ایم نے وفاق میں  وزارتوں کے عیوض کراچی کے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ کیا، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اتحادی اور اہم وفاقی وزارتوں پر فائز ہے، وفاق سے سندھ کے حقوق کے خلاف ورزیوں پر بات  کیوں نہیں کرتے، بجلی، گیس، تیل اور موٹر ویز کے تمام تر اختیارات وفاق کے پاس ہیں، مگر ان پر ایم کیو ایم کی خاموشی دراصل سیاسی دوغلا پن ہے۔

گنہور خان اسران نے کہا کہ جب اختیارات اور وزارتیں چاہئیں تو ایم کیو ایم کو وفاق یاد آتا ہے، جب مسائل پر جواب دینا ہو تو سارا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے، یہ طرزِ سیاست کراچی کے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتا، سندھ حکومت نے کراچی کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں واٹر سپلائی، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر، اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبے شامل ہیں، کے فور منصوبہ جو برسوں وفاق کی غفلت کا شکار رہا اسے بھی سندھ حکومت نے دوبارہ فعال کیا ہے، کراچی نیبرہڈ امپرومنٹ پروگرام، ٹرانسپورٹ اسکیمیں، اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے شفافیت سے جاری ہیں، کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ یہ سندھ کا دل ہے، سندھ حکومت اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے، ایم کیو ایم کیمروں کے سامنے دکھاوے کے آنسو بہانے کے بجائے وفاق میں بیٹھ کر اپنے اتحادیوں سے سوال کرے اور حقیقی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گنہور خان اسران خواجہ اظہار مسائل کے حل ایم کیو ایم سندھ حکومت کے مسائل کراچی کے رہی ہے ایم کی

پڑھیں:

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد:

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری