نواز شریف وفاق اور پنجاب کے بعض وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف وفاق اور پنجاب حکومتوں کے بعض وزرا، مشیروں اور معاونین کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کیصدر نواز شریف وفاق اور پنجاب دونوں حکومتوں کے بعض وزرا، معاونین اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور ان کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مری میں نواز شریف کی پارٹی رہنماوں بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے میٹنگز ہوئی تھیں، جس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کچھ وزرا کے نام لے کر ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے، بالخصوص پنجاب حکومت کے چند وزرا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا اور مشیروں کو فارغ کر کے فعال لوگوں کو آگے لایا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز اپنے اپنے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اگر ان کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو محکموں کی تبدیلی اور کابینہ سے بے دخلی بھی ہو سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ریڈار میں آنے والے وزرا اور مشیروں نے کارروائی سے بچنے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت کی وزیراعلی بلوچستان کو امن و امان بہتر بنانے کی ہدایت صدر مملکت کی وزیراعلی بلوچستان کو امن و امان بہتر بنانے کی ہدایت بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیا چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی نظام میں اصلاحات اور تعاون بڑھانے پر زور مون سون کا چھٹا سپیل کب شروع ہو گا؟، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نواز شریف وفاق اور پنجاب کی کارکردگی سے ناخوش وزرا اور مشیروں کے بعض وزرا

پڑھیں:

پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کی قیادت کیلئےخیرسگالی کا پیغام دیا اور باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری اورشعبہ تعلیم میں دوطرفہ تعاون پرگفتگو کی۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے.پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک کے عمل کو وسعت دینا چاہتے ہیں.پاک یو اے ای دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے. تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کار ی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف وزراءسے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان
  • نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف
  • محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد
  • نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر بات چیت
  • نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر بات چیت
  • وزیراعلیٰ کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر اظہار مسرت، قوم کو مبارکباد
  • ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، مریم نواز کا اظہار مسرت